عطا تراب کی غزل

    آسمانوں میں بھی دروازہ لگا کر دیکھیں

    آسمانوں میں بھی دروازہ لگا کر دیکھیں قامت حسن کا اندازہ لگا کر دیکھیں عشق تو اپنے لہو میں ہی سنورتا ہے سو ہم کس لیے رخ پہ کوئی غازہ لگا کر دیکھیں عین ممکن ہے کہ جوڑے سے زیادہ مہکے اپنے کالر میں گل تازہ لگا کر دیکھیں بازگشت اپنی ہی آواز کی الہام نہ ہو وادئ ذات میں آوازہ لگا کر ...

    مزید پڑھیے

    نمو پزیر ہوں ہر دم کہ مجھ میں دم ہے ابھی

    نمو پزیر ہوں ہر دم کہ مجھ میں دم ہے ابھی مرا مقام ہے جو بھی وہ مجھ سے کم ہے ابھی تراش اور بھی اپنے تصور رب کو ترے خدا سے تو بہتر مرا صنم ہے ابھی نہیں ہے غیر کی تسبیح کا کوئی امکاں مرے لبوں پہ تو ذکر منم منم ہے ابھی ترابؔ پر کہاں ہوتا ہے یہ خدا کا خلا مرے وجود کے اندر کہیں عدم ہے ...

    مزید پڑھیے

    رات وحشت سے گریزاں تھا میں آہو کی طرح

    رات وحشت سے گریزاں تھا میں آہو کی طرح پاؤں پڑتی رہی زنجیر بھی گھنگرو کی طرح اب ترے لوٹ کے آنے کی کوئی آس نہیں تو جدا مجھ سے ہوا آنکھ سے آنسو کی طرح اب ہمیں اپنی جہالت پہ ہنسی آتی ہے ہم کبھی خود کو سمجھتے تھے ارسطو کی طرح ہاں تجھے بھی تو میسر نہیں تجھ سا کوئی ہے ترا عرش بھی ویراں ...

    مزید پڑھیے

    کب کہاں کیا مرے دل دار اٹھا لائیں گے

    کب کہاں کیا مرے دل دار اٹھا لائیں گے وصل میں بھی دل بے زار اٹھا لائیں گے چاہئے کیا تمہیں تحفے میں بتا دو ورنہ ہم تو بازار کے بازار اٹھا لائیں گے یوں محبت سے نہ ہم خانہ بدوشوں کو بلا اتنے سادہ ہیں کہ گھر بار اٹھا لائیں گے ایک مصرعے سے زیادہ تو نہیں بار وجود تم پکارو گے تو ہر بار ...

    مزید پڑھیے

    کہیں جمال پذیری کی حد نہیں رکھتا

    کہیں جمال پذیری کی حد نہیں رکھتا میں بڑھ رہا ہوں تسلسل سے قد نہیں رکھتا یہ قبل و بعد کے اس پار کی حکایت ہے مرا دوام ازل اور ابد نہیں رکھتا وہ ایک ہو کے بھی ہم سے گنا نہیں جاتا وہ ایک ہو کے بھی آگے عدد نہیں رکھتا یہ عمر بھر کی ریاضت مرا مقدر ہے تراشتا ہوں جسے خال و خد نہیں ...

    مزید پڑھیے

    تنہائیوں کے دشت میں بھاگے جو رات بھر

    تنہائیوں کے دشت میں بھاگے جو رات بھر وہ دن کو خاک جاگے گا جاگے جو رات بھر فکر معاش نے انہیں قصہ بنا دیا سجتی تھیں اپنی محفلیں آگے جو رات بھر وہ دن کی روشنی میں پریشان ہو گیا سلجھا رہا تھا بخت کے دھاگے جو رات بھر کیا کیا نہ پیاس جاگے مرے دل کے دشت میں حسرت بھی ایک آگ ہے لاگے جو ...

    مزید پڑھیے