بدلتا ہے رنگ آسماں...
اشرف صبوحی ایک بوڑھا ٹانگوں سے اپاہج، ایک بڑھیا اندھی اور ایک سات آٹھ برس کی لڑکی بازاروں میں گا کر بھیک مانگتے پھرتے تھے۔ آگے مرد ہاتھوں کے بل گھسٹتا ہوا چلتا۔ اس کی کمر میں بندھی ہوئی رسی کے سہارے عورت اور پیچھے پیچھے لڑکی خبر نہیں کون تھے۔ ہندو یا مسلمان۔ غریب، محتاج ...