Ashfaq Ahmad

اشفاق احمد

  • 1925 - 2004

ممتاز پاکستانی فکشن نویس،اپنی کہانی ’گڈریا ‘ کے لیے مشہور۔

Prominent Pakistani fiction writer, famous for the story “Gadaria”.

اشفاق احمد کے مضمون

    رب سے ربط مضبوط ہو تو بات میں اثر پیدا ہو جاتا ہے

    اشفاق احمد

    جوں جوں وہ سناتے چلے جا رہے تھے ، ہم سارے آدمیوں نے جو بیٹھے تھے ، یہ محسوس کیا اس بیٹھک میں تاریخ کا کوئی اور وقت آ گیا ہے ۔ یہ وہ وقت نہیں ہے جس میں ہم زندگی بسر کر رہے ہیں ، اور ہم لوگوں کو ایسا لگا کہ ہم قرون اولیٰ کے مدینے شریف کی زندگی میں ہیں ، اور یہ وہی عہد ہے، وہی زمانہ ہے ۔ اور ہم ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اس عہد کی آواز کو ویسے ہی کسی آدمی کے منہ سے سن رہے ہیں ۔

    مزید پڑھیے

    چھوٹا کام

    رزق کا بندوبست کسی نہ کسی طرح اللہ تعالی کرتا ہے، لیکن میری پسند کے رزق کا بندوبست نہیں کرتا۔ میں چاہتا ہوں کہ میری پسند کے رزق کا انتظام ہونا چاہئے۔ ہم اللہ کے لاڈلے تو ہیں لیکن اتنے بھی نہیں جتنے خود کو سمجھتے ہیں۔ ہمارے بابا جی کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی آدمی آپ سے سردیوں میں ...

    مزید پڑھیے

    بابا رتن ہندی

    ہمارے یہاں قریب ہی بھارت میں ایک جگہ ہے جسے بٹھندہ کہتے ہیں۔ صدیوں پہلے اس شہر میں ریت کے میدان میں شام کو نوجوان اکٹھے ہوتے تھے، اور اپنے اس زمانے کی (بہت عرصہ، بہت صدیاں پہلے کی بات کر رہا ہوں) کھیلیں کھیلتے تھے۔ ایک دفعہ کہانیاں کہتے کہتے کسی ایک نوجوان لڑکے نے اپنے ساتھیوں ...

    مزید پڑھیے