اشہر ہاشمی کی غزل

    اجنبیت تھی مگر خاموش استفسار پر

    اجنبیت تھی مگر خاموش استفسار پر نام اس نے اک علامت میں لکھا دیوار پر رائیگاں جاتی ہوئی عمر رواں کی اک جھلک تازیانہ ہے قناعت آشنا کردار پر دشمنوں کے درمیاں میرا محافظ ہے قلم میں نے ہر تلوار روکی ہے اسی تلوار پر دن ہو جیسا بھی گزر جاتا ہے اپنے طور سے رات ہوتی ہے مگر بھاری ترے ...

    مزید پڑھیے

    اک شہر ضیا بار یہاں بھی ہے وہاں بھی

    اک شہر ضیا بار یہاں بھی ہے وہاں بھی لیکن مرا آزار یہاں بھی وہاں بھی روشن مرے اندر کے اندھیروں میں برابر اک آتش پندار یہاں بھی ہے وہاں بھی احباب مرے ایک ہی جیسے ہیں جہاں ہیں اک جذبۂ ایثار یہاں بھی ہے وہاں بھی اک صبح ترے ساتھ کئی میل چلے تھے اس صبح کا اسرار یہاں بھی ہے وہاں ...

    مزید پڑھیے

    ہے کون جس سے کہ وعدہ خطا نہیں ہوتا

    ہے کون جس سے کہ وعدہ خطا نہیں ہوتا مگر کسی کا ارادہ خطا نہیں ہوتا جہاں بساط پہ گھر جائے شاہ نرغے میں وہاں کبھی بھی پیادہ خطا نہیں ہوتا وہ دشمنوں میں اگر ہو تو بچ بھی جاؤں میں اسی کا وار مبادا خطا نہیں ہوتا جو سر بچے بھی تو دستار بچ نہیں سکتی نشانہ اس کا زیادہ خطا نہیں ہوتا کسی ...

    مزید پڑھیے

    شہر میں چھائی ہوئی دیوار تا دیوار تھی

    شہر میں چھائی ہوئی دیوار تا دیوار تھی ایک پتھریلی خموشی پیکر گفتار تھی بادلوں کی چٹھیاں کیا آئیں دریاؤں کے نام ہر طرف پانی کی اک چلتی ہوئی دیوار تھی انکشاف شہر نامعلوم تھا ہر شعر میں تجربے کی تازہ کاری صورت اشعار تھی آرزو تھی سامنے بیٹھے رہیں باتیں کریں آرزو لیکن بچاری کس ...

    مزید پڑھیے

    کیا قدر انا ہوگی جبیں جان رہی ہے

    کیا قدر انا ہوگی جبیں جان رہی ہے جس شہر میں سجدوں کی ہی پہچان رہی ہے کچھ ہم نے بھی دنیا کو ستایا ہے بہر حال کچھ اپنی طبیعت سے بھی ہلکان رہی ہے مضبوط رہا حسن نظر سے مرا رشتہ جب تک وہ مرے شہر میں مہمان رہی ہے مئے نے بھی دیا ہے مری وحشت کو بڑھاوا دو چار دنوں وہ بھی نگہبان رہی ہے اس ...

    مزید پڑھیے

    شور کیسا ہے مرے دل کے خرابے سے اٹھا

    شور کیسا ہے مرے دل کے خرابے سے اٹھا شہر جیسے کہ کوئی اپنے ہی ملبے سے اٹھا یا اٹھا دشت میں دیوانے سے بار فرقت یا ترے شہر میں اک چاہنے والے سے اٹھا یا مری خاک کو مل جانے دے اس مٹی میں یا مجھے خون کی للکار پہ کوچے سے اٹھا تو مرے پاس نہیں ہوتا یہ سچ ہے لیکن تری آواز پر ہر صبح میں سوتے ...

    مزید پڑھیے