Asghar Nadeem Sayed

اصغر ندیم سید

ممتاز پاکسانی ڈراما نگاراور شاعر،"چاند گرہن" جیسے ٹی وی سیریل کے لیے مشہور

Notable Pakistani playwright known for penning a popular drama 'Chaand Garhan' for television

اصغر ندیم سید کے تمام مواد

23 نظم (Nazm)

    زمین ایک نظم ہے

    آسماں ٹھہرا ہوا نیلا سمندر اور زمیں سوکھا ہوا دریا پہاڑوں پر دسمبر آ چکا ہے نیلگوں گہرا دسمبر ندیاں برفوں کی چاندی میں چھپی ہیں منصفوں جیسے معزز یہ پہاڑ اور ان کے ہمسایہ شجر مرعوب کرتے ہیں دیہاتی راستوں کے پھول کہتے ہیں ہمیں گاؤ نشیبی بستیوں کی گھاس کہتی ہے ہمیں لکھو پھٹے کپڑوں ...

    مزید پڑھیے

    ایک آنچ کی کمی

    سورج آسمان سے گرا اور لیموں بن گیا چاند آسمان سے گرا اور کپاس کا پھول بن گیا میں تاریخ کے مینار سے گرا اور واقعہ کیوں نہ بن سکا پانی دریاؤں سے نکلا اور جنگل بن گیا لفظ کتاب سے نکلا اور عالم بن گیا میں اس کی نیت کے اندھیرے سے نکلا اور آزادی کیوں نہ بن سکا ہوا بادبان سے گری اور ملاح ...

    مزید پڑھیے

    زندگی موت کا آئینہ

    جیسی زندگی ہم گزارتے ہیں ویسی موت ہمیں ملتی ہے ہم بزدل آدمی کی زندگی گزارتے ہیں تو ہمیں موت بھی ویسی ہی بزدل نصیب ہوتی ہے ہم خوب صورت زندگی جیتے ہیں تو موت بھی خوب صورت ملتی ہے ہم محبت کی زندگی گزارتے ہیں تو موت بھی محبوبہ کی طرح ہمیں ملتی ہے انسان نے ہر شے کو گدلا کیا ہے ہر قیمتی ...

    مزید پڑھیے

    ٹھہرے ہوئے موسم کی ایک نظم

    کبھی منہ سے آواز ہاتھوں سے قسمت اور آنکھوں سے پہلی مسرت کا پانی گرے تو اسے مت اٹھانا کبھی رات کی شال سے چاند سالوں کی مٹھی سے خوشبو زمینوں کی جھولی سے خوراک اور دل سے قربت کی خواہش گرے تو اسے اٹھانا کبھی شام کے گھونسلے سے پرندہ فجر سے عبادت کا چوغا پہاڑوں سے سرما کا پہلا مینہ ...

    مزید پڑھیے

    دل کا پھیلاؤ

    دل کا پھیلاؤ تو زمین کا پھیلاؤ ہے گندم پھل شیشم اور پانی پھر لڑکی اور ہوا میں نغمہ دل کے پرندوں کا ان زندوں کا جو غیر منافع بخش زمین پہ رہتے ہیں پانی شیشم بچہ لڑکی تیز ہوا اور پھل میں خواب ہے صبح صادق کا ان عورتوں کا جو دوسروں کی مرضی سے بیاہی جاتی ہیں ان بوسوں کا جو گاڑی کی سیٹی سے ...

    مزید پڑھیے

تمام