دولے شاہ کے چوہے
جوں جوں مقررہ تاریخ قریب سے قریب تر آتی جا رہی تھی ،توں توں اس کے دل کی دھڑکنیں تیز تر ہو تی جا رہی تھیں۔بے یقینی کے بادل خوابوں کے افق پر چھائے تعبیر کی چاندنی کو کوگہنائے جا رہے تھے۔تفکرات کی شکنیں اور رت جگے اس کے چہرے پرعیاں تھے۔ ’’ اگر تیسری اسائنمنٹ بھی منظور نہ ہوئی تو ...