نئے دنوں کے نئے صحیفوں میں ذکر مہر و وفا نہیں ہے
نئے دنوں کے نئے صحیفوں میں ذکر مہر و وفا نہیں ہے محبتوں کی جسارتوں کی سزا نہیں ہے جزا نہیں ہے نگاہ کے شوخ پن کو بیگانگی کا آسیب ڈس گیا ہے مغائرت کا فسوں زدہ دل جنوں کے شایاں رہا نہیں ہے کوئی بھی سجنی کسی بھی ساجن کی منتظر ہے نہ مضطرب ہے تمام بام اور در بجھے ہیں کہیں بھی روشن دیا ...