Anjum Siddiqui

انجم صدیقی

  • 1945

غزل گو شاعر، مشاعروں میں مقبول رہے

Ghazal poet, popular in Mushairas

انجم صدیقی کی غزل

    کیا خبر تھی کہ ترے ساتھ یہ دنیا ہوگی

    کیا خبر تھی کہ ترے ساتھ یہ دنیا ہوگی میری جانب مری تقدیر ہی تنہا ہوگی آرزو کی یہ سزا ہے کہ زمانہ ہے خلاف ان سے ملنے کی خدا جانے سزا کیا ہوگی مرمریں جسم کا چرچا لب و رخسار کی بات میری کوئی تو غزل ان کا سراپا ہوگی اشک غم پینے میں تکلیف تو ہوتی ہے مگر سوچتا ہوں کہ محبت تری رسوا ...

    مزید پڑھیے

    باوفا ہوں مری خطا ہے یہ

    باوفا ہوں مری خطا ہے یہ جی رہا ہوں مری سزا ہے یہ اک تبسم ہزارہا آنسو ابتدا وہ تھی انتہا ہے یہ غم بہت محترم ہے میرے لئے کیوں نہ ہو آپ کی عطا ہے یہ ہجر کی لذتوں کا کیا کہنا وہ نہ آئیں مری دعا ہے یہ دل مرا توڑ دیجئے لیکن سوچئے کس کا آئنہ ہے یہ

    مزید پڑھیے

    غم سہیں یا خوشی کو پیار کریں

    غم سہیں یا خوشی کو پیار کریں کون سی چیز اختیار کریں ہم بہ قید قفس چمن سے دور کیسے اندازۂ بہار کریں فصل گل آ گئی ہے اہل جنوں پھر گریباں کو تار تار کریں کالی کالی گھٹا میں چھائی ہیں آئیے ذکر زلف یار کریں دل دیا ہے تو ان کے قدموں پر زندگانی کو بھی نثار کریں جس میں شامل ہوں سب ...

    مزید پڑھیے

    دماغ ان کے تجسس میں جسم گھر میں رہا

    دماغ ان کے تجسس میں جسم گھر میں رہا میں اپنے گھر ہی میں رہتے ہوئے سفر میں رہا وہ خاک چھاننے والوں کا درد کیا جانے تمام عمر جو محفوظ اپنے گھر میں رہا میں ہمکنار کبھی ہو سکا نہ منزل سے ہمیشہ حلقۂ اخلاق راہبر میں رہا میں جس کے واسطے بھٹکا کیا زمانے میں وہ اشک بن کے سدا میری چشم تر ...

    مزید پڑھیے

    حیات رائیگاں ہے اور میں ہوں

    حیات رائیگاں ہے اور میں ہوں یہ وقت امتحاں ہے اور میں ہوں مری تنہائی کا عالم نہ پوچھو خیال دوستاں ہے اور میں ہوں لبوں پر مہر خاموشی ہے لیکن نگاہوں کی زباں ہے اور میں ہوں مری تقدیر مجھ سے بد گماں ہے نصیب دشمناں ہے اور میں ہوں جگر میں سوز ہے اور دل میں میرے مرا درد نہاں ہے اور میں ...

    مزید پڑھیے