Anis Dehlavi

انیس دہلوی

صحافی،شاعر،فکشن نویس،مدیرماہنامہ'فلمی ستارے'خواجہ احمد عباس کی فلم'پردیسی'کے علاوہ متعدد ڈراموں میں کردار اداکرچکے ہیں

Journalist, Poet, Storyteller & Editor of 'Filmi Sitare'. Who played several roles in Urdu Plays including Khwaja Ahmad Abbas movie ‘Pardesi’

انیس دہلوی کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    آپ کا کوئی سفر بے سمت بے منزل نہ ہو

    آپ کا کوئی سفر بے سمت بے منزل نہ ہو زندگی ایسی نہ جینا جس کا مستقبل نہ ہو آج کے شہزادے سب کچھ چاہتے ہیں اس طرح سختیٔ موسم بھی کم ہو راہ بھی مشکل نہ ہو تیرا سرمایہ تری دولت یہی اک چیز ہے ایک پل کردار کی تعمیر سے غافل نہ ہو اس نے خوشیوں کے خزانے وا کئے مجھ پر مگر بے تحاشا روشنی کی ...

    مزید پڑھیے

    تلوار بنو درد کے مارے ہوئے لوگو

    تلوار بنو درد کے مارے ہوئے لوگو یوں ہار کے بیٹھو نہیں ہارے ہوئے لوگو ہمت ہو تو تعبیریں بھی کرتی ہیں عنایت آنکھوں میں چلو خواب سنوارے ہوئے لوگو تم مٹی ہو مٹی کو حقارت سے نہ دیکھو اے عرش معلی سے اتارے ہوئے لوگو محتاج اسی در کے ہیں حاکم کہ غنی ہوں جاؤ نہ کہیں ہاتھ پسارے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    سانسوں میں شہر بھر کی اتر جانا چاہیے

    سانسوں میں شہر بھر کی اتر جانا چاہیے خوشبو ہو تم تو تم کو بکھر جانا چاہیے کرنا ہے آپ کو جو نئے راستوں کی کھوج سب جس طرف نہ جائیں ادھر جانا چاہیے اس بے وفا پہ مرنے کو آمادہ دل نہیں لیکن وفا کی ضد ہے کہ مر جانا چاہیے دیوار بن کے وقت اگر راستہ نہ دے جھونکا ہوا کا بن کے گزر جانا ...

    مزید پڑھیے

    نہ رہبری کا کوئی سلسلہ نظر آئے

    نہ رہبری کا کوئی سلسلہ نظر آئے چلو وہ راہ جو بے نقش پا نظر آئے اڑا گئے ہیں بہت دھول جانے والے لوگ چھٹے غبار تو کچھ راستہ نظر آئے بس ایک لمس کا احساس کر گیا بے چین مہک ہی تیری نہ دست ہوا نظر آئے نگاہ چاہیے بس اہل دل فقیروں کی برا بھی دیکھوں تو مجھ کو بھلا نظر آئے ہمیں یہ شرم کہ ہم ...

    مزید پڑھیے

    کیجیے ہنر کا ذکر کیا آبروئے ہنر نہیں

    کیجیے ہنر کا ذکر کیا آبروئے ہنر نہیں سب کے بنائے ہم نے گھر اور ہمارا گھر نہیں کیسا عجیب وقت ہے کوئی بھی ہم سفر نہیں دھوپ بھی معتبر نہیں سایہ بھی معتبر نہیں جو میرے خواب میں رہی پیکر رنگ نور تھی یہ تو لہولہان ہے یہ تو مری سحر نہیں بھٹکے ہوئے ہیں قافلے کیسے ملیں گی منزلیں سب تو ...

    مزید پڑھیے

تمام