امت احد کی غزل

    ساتھ کس کو چاہیے اب دھوپ کا

    ساتھ کس کو چاہیے اب دھوپ کا ٹھنڈ میں لیں گے مزہ سب دھوپ کا بٹ گئے ہیں مذہبوں میں سب یہاں کوئی بتلائے تو مذہب دھوپ کا مشکلوں میں ساتھ کوئی بھی نہیں آج سمجھے ہم تو مطلب دھوپ کا گرم موسم سے پریشاں سب ہوئے جسم ٹھنڈا کر دے اے رب دھوپ کا چھانو گھر سے اوڑھ کر نکلا کرو کیا پتہ موسم ڈھلے ...

    مزید پڑھیے

    زندگی بیقرار کون کرے

    زندگی بیقرار کون کرے خواہشیں بے شمار کون کرے چھوڑ کر کام یہ محبت کا خود کو بے روزگار کون کرے جب وفا ہی نہیں زمانے میں عشق سر پر سوار کون کرے موت آئی ہے زیست کو لینے موت سے اب ادھار کون کرے حال جب پوچھتا نہیں کوئی درد کو اشتہار کون کرے تیرگی میں ادب کی دنیا ہے اب یہ روشن دیار ...

    مزید پڑھیے

    خدا کی کون سی ہے راہ بہتر جانتا ہے

    خدا کی کون سی ہے راہ بہتر جانتا ہے مزہ ہے نیکیوں میں کیا قلندر جانتا ہے بہت ہمدرد ہیں میرے مگر انجان ہیں سب مرے زخموں کی حالت کو رفوگر جانتا ہے کسی سے میں نہیں کہتا مگر میری غریبی مری دیواروں کا اکھڑا پلستر جانتا ہے کبھی مندر کبھی مسجد پہ ہے اس کا بسیرا دھرم انسانیت کا بس ...

    مزید پڑھیے

    جو عشق میں گزارہ لمحہ پسند آیا

    جو عشق میں گزارہ لمحہ پسند آیا آنکھوں میں بس گیا جو چہرہ پسند آیا یوں تو سفر کیا ہے کتنے ہی راستوں پر لیکن ترے ہی گھر کا رستہ پسند آیا میری نگاہ میں ہے تیری تلاش باقی میری دیوانگی کو صحرا پسند آیا بے شک نبھا نہ پائے وعدہ کیا جو تم نے لیکن صنم تمہارا وعدہ پسند آیا اٹھتی ہے اس ...

    مزید پڑھیے

    جب بھی برسی عذاب کی بارش

    جب بھی برسی عذاب کی بارش راس آئی شراب کی بارش میں نے پوچھا کہ پیار ہے مجھ سے اس نے کر دی گلاب کی بارش میں نے تو اک سوال پوچھا تھا اس نے کر دی جواب کی بارش حسن والوں کے واسطے کر دے اے خدا تو حجاب کی بارش شاعری پر یقیں ہے برسے گی ایک دن تو خطاب کی بارش میں نے اک جام اور مانگا ...

    مزید پڑھیے

    بھلا برا وہ خدا کرے گا

    بھلا برا وہ خدا کرے گا غریب تو بس دعا کرے گا تیری جدائی کو یاد کر کے کئی دفعہ دل بجھا کرے گا ملایا ہے جب خدا نے ہم کو تو کون ہم کو جدا کرے گا جئیں گے تیرے بغیر بھی ہم مگر بہت دل دکھا کرے گا کبھی ملو گے یہ سوچ کر دل ہزار سپنے بنا کرے گا یہ سانسیں تیرے بغیر چپ ہیں ترے بنا دم گھٹا ...

    مزید پڑھیے