Ali Moin

علی معین

علی معین کی غزل

    اپنی دیوار اپنے در والے

    اپنی دیوار اپنے در والے ہم صبا زاد تھے سحر والے یہ اڑانیں پروں پہ لکھی ہیں ہم پرندے نہیں شجر والے کھل رہا ہے شگاف صبح فلک شب کے وقفے نہیں ہیں ڈر والے کیا خدا آئے گا زمیں پر اب کھو گئے کس جگہ ہنر والے مل بھی جاتے تو رک نہیں پاتے ہم سفر والے تم سفر والے

    مزید پڑھیے