چپ شاہ
ننگ دھڑنگ، وہ سارے شہر میں گھومتے رہتے تھے، کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کون تھے اور کہاں سے آئے تھے۔ ان کے بارے میں ہر شخص ایک الگ کہانی بیان کرتا تھا۔ کوئی وہی روایتی کہانی سناتا کہ وہ ایک قبائلی سردارکے بیٹے تھے۔ کسی دوسرے قبیلے کے سردار کی بیٹی سے انہیں عشق ہو گیا تھا لیکن ان ...