پیاسا اونٹ
جس وقت مہار اٹھائی تھی میرا اونٹ بھی پیاسا تھا مشکیزے میں خون بھرا تھا آنکھ میں صحرا پھیلا تھا خشک ببولوں کی شاخوں پر سانپ نے حلقے ڈالے تھے جن کی سرخ زبانوں سے پتوں نے زہر کشید کیا کالی گردن پیلی آنکھوں والی بن کی ایک چڑیل نیلے پنجوں والے ناخن جن کے اندر چکنا میل ایک کٹورا خشک ...