Aleem Usmani

علیم عثمانی

علیم عثمانی کے تمام مواد

12 غزل (Ghazal)

    گردش مئے کا اس پر نہ ہوگا اثر مست آنکھوں کا جادو جسے یاد ہے

    گردش مئے کا اس پر نہ ہوگا اثر مست آنکھوں کا جادو جسے یاد ہے وہ نسیم گلستاں سے بہلے گا کیا تیرے آنچل کی خوشبو جسے یاد ہے تشنگی کی وہ شدت کو بھولے گا کیا دھوپ کی وہ تمازت کو بھولے گا کیا تیری بے فیض آنکھیں جسے یاد ہیں تیرا بے سایہ گیسو جسے یاد ہے کوئی ممتاز ہے اور نہ شاہ جہاں سوز ...

    مزید پڑھیے

    دیتی ہیں تھپکیاں تری پرچھائیاں مجھے

    دیتی ہیں تھپکیاں تری پرچھائیاں مجھے رشک بہشت ہیں مری تنہائیاں مجھے میرے نصیب میں سہی آہ و فغاں مگر اب تو سنائی دیتی ہیں شہنائیاں مجھے کتنے عروج پر ہے مرے عشق کا وقار حاصل ہیں کوئے یار کی رسوائیاں مجھے مائل ہے چشم مست ادھر لگ رہا ہے اب آواز دیں گی جھیل کی گہرائیاں مجھے قائم ...

    مزید پڑھیے

    وقت آخر جو بالیں پر آجائیو

    وقت آخر جو بالیں پر آجائیو یاد رکھیو بہت نیکیاں پائیو میرے لائق جو ہو مجھ کو بتلائیو جان حاضر ہے کچھ اور فرمائیو ایک ڈر مجھ کو عرض تمنا میں ہے تم پسینے پسینے نہ ہو جائیو ہم دعا امن کی مانگتے ہیں مگر آپ بھی اپنی پائل کو سمجھائیو ہم کو بھی کچھ لکیروں کی پہچان ہے آپ اپنی ہتھیلی ...

    مزید پڑھیے

    میں نقش ہائے خون وفا چھوڑ جاؤں گا

    میں نقش ہائے خون وفا چھوڑ جاؤں گا یعنی کہ راز رنگ حنا چھوڑ جاؤں گا تو آنے والے کل کے لئے کیوں ہے فکر مند تیرے لئے میں اپنی دعا چھوڑ جاؤں گا تیرے خلاف کوئی نہ کھولے کبھی زباں تیری نگاہ میں وہ نشہ چھوڑ جاؤں گا آ جائیے گا شوق سے بے بے چین جب ہو دل دروازہ اپنے گھر کا کھلا چھوڑ جاؤں ...

    مزید پڑھیے

    ترے چاند جیسے رخ پر یہ نشان درد کیوں ہیں

    ترے چاند جیسے رخ پر یہ نشان درد کیوں ہیں ترے سرخ عارضوں کے یہ گلاب زرد کیوں ہیں تجھے کیا ہوا ہے آخر مجھے کم سے کم بتا تو تری سانس تیز کیوں ہے ترے ہاتھ سرد کیوں ہیں تجھے ناپسند جو تھے وہی بے وقار رہتے جو عزیز تھے تجھے وہ ترے در کی گرد کیوں ہیں وہ کتاب لاؤ جس میں ہے بیان شان ...

    مزید پڑھیے

تمام