Akhtar Yusuf

اختر یوسف

  • 1942

جدید یت کے زیر اثر لکھنے والے اہم شاعر اور افسانہ نگار، ادبی زندگی کا آغاز افسانہ نگاری سے کیا بعد میں نظمیں بھی لکھیں

An important poet and story writer to writer under the influence of modernism; began as a story writer but wrote Nazms later

اختر یوسف کے تمام مواد

3 نظم (Nazm)

    اپنے شہر میں فساد

    سفید کبوتروں سے آج سارا آکاش خالی ہے دھوپ ڈری ہوئی فاختہ سی لگتی ہے منڈیروں پہ بیٹھی ہوئی زرد ہے کانپ کانپ اٹھتی ہے ہوا آدمی کی طرح کرفیو سے بھرے ہوئے شہر کی سڑکوں پہ گھوڑوں کی وحشی ٹاپیں آگ اڑاتی ہیں مکان جلتے ہیں مرے تمہارے اندر ہمارے دھواں دھواں سا کچھ رہ رہ اٹھتا ہے دور میں ...

    مزید پڑھیے

    رات کی آنکھ میں ایک خنجر اگا

    رات کی آنکھ میں ایک خنجر اگا رات کالی ہے اجلی ہے پیلی ہے نیلی ہے یا پھر رات کا کوئی رنگ ہی نہیں ہے مگر جو بھی ہو رات کالی ہے ایسا سمجھ لیجئے رات کالی ہے بہتی ہے جیسے ندی اندھے پانی کی کہرے کی یا دھند کی رات کی آنکھ میں ایک خنجر اگا ایک وحشی پرندے نے خنجر کا بوسہ لیا نوک خنجر پرندے ...

    مزید پڑھیے

    پاس کے شہر میں فساد

    پاس کے شہر سے کرفیو کی بے آواز چاپ دھیرے دھیرے مرے شہر کی گلیوں اور چوراہوں تک آ پہنچی ہے رات کی طرح خوف پھیلا ہے دروازے کھڑکیاں چپ کتے بھی چپ ہراساں دور دور تک سڑکوں کو تکتے ہیں پھر روتے ہیں پاس کے شہر میں نعرے ابھرتے ہیں ایک ہی ساتھ جیسے ڈھیر سارے بکروں کی گردنوں پہ دھار دار ...

    مزید پڑھیے