Akhtar Muslimi

اختر مسلمی

روایت کے گہرے شعور کے ساتھ شاعری کرنے کے لیے معروف

Poet known for his deeper understanding of tradition

اختر مسلمی کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    دریا نظر نہ آئے نہ صحرا دکھائی دے

    دریا نظر نہ آئے نہ صحرا دکھائی دے جوش جنوں ہو جس کو اسے کیا دکھائی دے میں آ گیا کہاں کہ یہ حسرت نظر کو ہے اے کاش اس جگہ کوئی اپنا دکھائی دے خنداں جبیں لبوں پہ ہنسی پرخلوص دل دور طرب میں کوئی تو ایسا دکھائی دے خواہاں ہیں وہ کہ سارا زمانہ ہو ان کے ساتھ اوروں کو چاہتے ہیں کہ تنہا ...

    مزید پڑھیے

    مائل لطف ہے آمادۂ بیداد بھی ہے

    مائل لطف ہے آمادۂ بیداد بھی ہے وہ سراپائے محبت ستم ایجاد بھی ہے شب تنہائی بھی ہے ساتھ تری یاد بھی ہے دل کا کیا حال کہوں شاد بھی ناشاد بھی ہے دولت غم سے ہر اک گوشہ ہے اس کا معمور دل کی دنیا مری آباد بھی برباد بھی ہے بے سبب تو نہیں احساس خلش کا مجھ کو بھولنے والے ترے دل میں مری ...

    مزید پڑھیے

    آنسوؤں کے طوفاں میں بجلیاں دبی رکھنا

    آنسوؤں کے طوفاں میں بجلیاں دبی رکھنا سرد سرد آہوں میں گرمیاں دبی رکھنا کیفیت غم دل کی ہو عیاں نہ چہرے سے پردۂ تبسم میں تلخیاں دبی رکھنا کون سننے والا ہے بے حسوں کی دنیا میں اپنے غم کی سینے میں داستاں دبی رکھنا کس قدر انوکھا ہے شیوہ اہل دنیا کا میٹھی میٹھی باتوں میں تلخیاں ...

    مزید پڑھیے

    نالے مرے جب تک مرے کام آتے رہیں گے

    نالے مرے جب تک مرے کام آتے رہیں گے اے ذوق نظر وہ لب بام آتے رہیں گے اے ذوق طلب تو جو سلامت ہے تو کیا غم لب تک مرے خود جام پہ جام آتے رہیں گے دل زندہ اگر ہو تو پھر اے زیست کے طالب ہر گام پہ جینے کے پیام آتے رہیں گے منزل کی تمنا ہے تو ٹھکرا کے نکل جا صیاد لیے دانہ و دام آتے رہیں ...

    مزید پڑھیے

    کہاں جائیں چھوڑ کے ہم اسے کوئی اور اس کے سوا بھی ہے

    کہاں جائیں چھوڑ کے ہم اسے کوئی اور اس کے سوا بھی ہے وہی درد دل بھی ہے دوستو وہی درد دل کی دوا بھی ہے مری کشتی لاکھ بھنور میں ہے نہ کروں گا میں تری منتیں یہ پتا نہیں تجھے ناخدا مرے ساتھ میرا خدا بھی ہے یہ ادا بھی اس کی عجیب ہے کہ بڑھا کے حوصلۂ نظر مجھے اذن دید دیا بھی ہے مرے دیکھنے ...

    مزید پڑھیے

تمام