بھائی صاحب
پھر وہی خوف تھا۔۔۔! بھائی صاحب کا خوف۔۔۔!! وہ امریکہ چلے گئے تھے تو ارشد اس خوف کو یوں بھول گیا تھا جیسے آدمی گزری پریشانیوں کو فراموش کردیتا ہے۔ پندرہ برس تک وہ ایک آزاد آدمی تھا۔ بے فکر، بے خوف آدمی۔ بھائی صاحب بالکل ابا جی ٹائپ تھے، لیکن ان سے زیادہ خطرناک۔ ان کی عقابی نگاہیں ...