Ajmal Siraj

اجمل سراج

ممتاز پاکستانی غزل گو شاعر، بالکل مختلف اور انوکھے جذبوں و احساسات کی شاعری کے لیے معروف

A prominent ghazal poet from Pakistan, known for his novel perception of human emotions

اجمل سراج کے تمام مواد

19 غزل (Ghazal)

    ہم اپنے آپ میں رہتے ہیں دم میں دم جیسے

    ہم اپنے آپ میں رہتے ہیں دم میں دم جیسے ہمارے ساتھ ہوں دو چار بھی جو ہم جیسے کسے دماغ جنوں کی مزاج پرسی کا سنے گا کون گزرتی ہے شام غم جیسے بھلا ہوا کہ ترا نقش پا نظر آیا خرد کو راستہ سمجھے ہوئے تھے ہم جیسے مری مثال تو ایسی ہے جیسے خواب کوئی مرا وجود سمجھ لیجئے عدم جیسے اب آپ خود ...

    مزید پڑھیے

    بجھ گیا رات وہ ستارا بھی

    بجھ گیا رات وہ ستارا بھی حال اچھا نہیں ہمارا بھی یہ جو ہم کھوئے کھوئے رہتے ہیں اس میں کچھ دخل ہے تمہارا بھی ڈوبنا ذات کے سمندر میں ہے یہ طوفان بھی کنارا بھی اب مجھے نیند ہی نہیں آتی خواب ہے خواب کا سہارا بھی لوگ جیتے ہیں کس طرح اجملؔ ہم سے ہوتا نہیں گزارا بھی

    مزید پڑھیے

    کسی کی قید سے آزاد ہو کے رہ گئے ہیں

    کسی کی قید سے آزاد ہو کے رہ گئے ہیں تباہ ہو گئے برباد ہو کے رہ گئے ہیں اب اور کیا ہو تمنائے وصل کا انجام دل و دماغ تری یاد ہو کے رہ گئے ہیں کہیں تو قصۂ احوال مختصر یہ ہے ہم اپنے عشق کی روداد ہو کے رہ گئے ہیں کسی کی یاد دلوں کا قرار ٹھہری ہے کسی کے ذکر سے دل شاد ہو کے رہ گئے ہیں ترے ...

    مزید پڑھیے

    گزر گئی ہے ابھی ساعت گزشتہ بھی

    گزر گئی ہے ابھی ساعت گزشتہ بھی نظر اٹھا کہ گزر جائے گا یہ لمحہ بھی بہت قریب سے ہو کر گزر گئی دنیا بہت قریب سے دیکھا ہے یہ تماشا بھی گزر رہے ہیں جو بار نظر اٹھائے ہوئے یہ لوگ محو تماشا بھی ہیں تماشا بھی وہ دن بھی تھے کہ تری خواب گیں نگاہوں سے پکارتی تھی مجھے زندگی بھی دنیا ...

    مزید پڑھیے

    گھوم پھر کر اسی کوچے کی طرف آئیں گے

    گھوم پھر کر اسی کوچے کی طرف آئیں گے دل سے نکلے بھی اگر ہم تو کہاں جائیں گے ہم کو معلوم تھا یہ وقت بھی آ جائے گا ہاں مگر یہ نہیں سوچا تھا کہ پچھتائیں گے یہ بھی طے ہے کہ جو بوئیں گے وہ کاٹیں گے یہاں اور یہ بھی کہ جو کھوئیں گے وہی پائیں گے کبھی فرصت سے ملو تو تمہیں تفصیل کے ...

    مزید پڑھیے

تمام