Ajmal Ajmali

اجمل اجملی

معروف شاعر، مترجم اور مصنف

Well-known poet, author, and translator.

اجمل اجملی کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    تری نظر بھی نہیں حرف مدعا بھی نہیں

    تری نظر بھی نہیں حرف مدعا بھی نہیں خدا گواہ مرے پاس کچھ رہا بھی نہیں ہزار منزل غم سے گزر چکے لیکن ابھی جنون محبت کی ابتدا بھی نہیں غم فراق یہ شب کس طرح سے گزرے گی کہ اب تو آس کی موہوم سی ضیا بھی نہیں نہ جانے کس لئے اب بھی ہے دل سے بڑھ کے عزیز سیاہ دل بھی نہیں اور پارسا بھی ...

    مزید پڑھیے

    آزار بہت لذت آزار بہت ہے

    آزار بہت لذت آزار بہت ہے دل دست ستم گر کا طلب گار بہت ہے اقرار کی منزل بھی ضرور آئے گی اک دن اس وقت تو بس لذت انکار بہت ہے یاران سفر کوئی دوا ڈھونڈ کے لاؤ انسان مرے دور کا بیمار بہت ہے ہاں دیکھیو عرفان بغاوت نہ جھلس جائے منظر مری دنیا کا شرر بار بہت ہے ہم گھر کی پناہوں سے جو ...

    مزید پڑھیے

    ہر گھڑی رہتا ہے اب خدشا مجھے

    ہر گھڑی رہتا ہے اب خدشا مجھے پی نہ جائے وقت کا دریا مجھے گو حقیقت تھا مگر اے زندگی خواب سا تو نے سدا دیکھا مجھے جب بھی ملتا ہوں وہی چہرہ لیے بد دعا دیتا ہے آئینا مجھے چھوڑ آیا ہوں سلگتی ریت میں جانے کیا کہتا ہو نقش پا مجھے اس کے دل میں خود وفا ناپید تھی دوستی کی بھیک کیا دیتا ...

    مزید پڑھیے

    راستے کے پیچ و خم کیا شے ہیں سوچا ہی نہیں

    راستے کے پیچ و خم کیا شے ہیں سوچا ہی نہیں ہم سفر پر جب سے نکلے مڑ کے دیکھا ہی نہیں دو گھڑی رک کر ٹھہر کر سوچتے منزل کی بات راستے میں کوئی ایسا موڑ آیا ہی نہیں زندگی کے ساتھ ہم نکلے تھے لے کر کتنے خواب زندگی بھی ختم ہے موسم بدلتا ہی نہیں اک دیا یادوں کا تھا روشن تھی جس سے بزم ...

    مزید پڑھیے

    یاد فراق یار ترا شکریہ بہت

    یاد فراق یار ترا شکریہ بہت کل رات دل میں درد ہمارے اٹھا بہت کل رات تیرے غم نے لگائی تھی پھر سبیل کل رات ہم نے زہر ہلاہل پیا بہت مدت کے بعد پھر سے ملاقات ہو گئی ہم کو اداس دیکھ کے رویا کیا بہت شاید نسیم تیرا بدن چھو کے آئی تھی اپنی سحر میں رنگ قیامت رہا بہت اجملؔ نہ آپ سا بھی ...

    مزید پڑھیے

تمام