عیش برنی کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    ہر اک شے پر بہار زندگی محسوس کرتا ہوں

    ہر اک شے پر بہار زندگی محسوس کرتا ہوں مگر با‌ ایں ہمہ تیری کمی محسوس کرتا ہوں بھٹک کر بھی کبھی منزل سے بیگانہ نہیں ہوتا کسی کی غائبانہ رہبری محسوس کرتا ہوں میں اپنے دل پہ رکھ لیتا ہوں تہمت بد گمانی کی اگر تیری طرف سے بے رخی محسوس کرتا ہوں یہ دنیا اجنبی پہلے بھی تھی اور اب بھی ...

    مزید پڑھیے

    ظلمتوں میں گو ٹھہرنے کو ٹھہر جاتے ہیں لوگ

    ظلمتوں میں گو ٹھہرنے کو ٹھہر جاتے ہیں لوگ اہل‌‌ منزل کی نگاہوں سے اتر جاتے ہیں لوگ کل تلک تو حسن کی معصومیت مشکوک تھی اب خلوص عشق پر بھی چوٹ کر جاتے ہیں لوگ راہ میں اب وہ در جاناں ہو یا دیر و حرم سر اٹھائے بے نیازانہ گزر جاتے ہیں لوگ زندگی کی بے ثباتی کا کوئی رونا نہیں ہائے وہ ...

    مزید پڑھیے

    میں ہنس رہا تھا گرچہ مرے دل میں درد تھا

    میں ہنس رہا تھا گرچہ مرے دل میں درد تھا یہ راز کھل گیا تو مرا چہرہ زرد تھا اچھا ہوا کہ آپ نے دامن جھٹک دیا میرا وجود آپ کے دامن پہ گرد تھا خود اپنی ذات کے نہ کسی کام آ سکے وہ لوگ جن کے دل میں زمانے کا درد تھا کتنے عروج پر تھی مری شدت طلب تم مل گئے تو شوق کا ہر جذبہ سرد ...

    مزید پڑھیے