Ahmad Riyaz

احمد ریاض

احمد ریاض کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    ہم ہی بدلیں گے رہ و رسم گلستاں یارو

    ہم ہی بدلیں گے رہ و رسم گلستاں یارو ہم سے وابستہ ہے تعمیر بہاراں یارو قربت کاکل و رخسار سے جی تنگ نہیں اک ذرا چین تو دے گردش دوراں یارو لاکھ ہم مرحلۂ دار و رسن سے گزرے زندگی سے نہ ہوئے پھر بھی گریزاں یارو اک تھکا خواب کہ سینے میں سلگتا ہے ابھی اک دبی یاد کہ ہے نیش رگ جاں ...

    مزید پڑھیے

    بہ وصف شوق بھی دل کا کہا نہیں کرتے

    بہ وصف شوق بھی دل کا کہا نہیں کرتے فروغ قامت و رخ کی ثنا نہیں کرتے شکست عہد ستم پر یقین رکھتے ہیں ہم انتہائے ستم کا گلا نہیں کرتے کچھ اس طرح سے لٹی ہے متاع دیدہ و دل کہ اب کسی سے بھی ذکر وفا نہیں کرتے اسی لئے ہیں سزاوار جور برق ستم کہ حق خدمت گلچیں ادا نہیں کرتے مذاق کوہکنی ہو ...

    مزید پڑھیے

    زندگی غم کی آنچ سہہ کوئی

    زندگی غم کی آنچ سہہ کوئی یوں جلی یوں بجھی کہ دھول ہوئی ہم نے بھی جشن گل کو دیکھا تھا آج تک سوچتے ہیں بھول ہوئی کیا کریں اپنی اس طبیعت کو آپ سے مل کے بھی ملول ہوئی حسن شیریں رہا شکار ہوس جہد فرہاد بے حصول ہوئی ہم ہیں وہ کشتگان شوق جنہیں صحبت دار بھی قبول ہوئی لے سنبھل ظلمتوں کے ...

    مزید پڑھیے

    کیا کیا محبتوں کے زمانے بدل گئے

    کیا کیا محبتوں کے زمانے بدل گئے اب تم کبھی ملے ہو تو آنسو نکل گئے فرط غم حوادث دوراں کے باوجود جب بھی ترے دیار سے گزرے مچل گئے میں نکتہ چیں نہیں ہوں مگر یہ بتائیے وہ کون تھے جو ہنس کے گلوں کو مسل گئے کچھ دست گل فروش میں سنولا کے رہ گئے کچھ باغباں کی برق نوازی سے جل گئے تم نے ...

    مزید پڑھیے