شہید
درد اچانک شروع ہوا جیسے درد شروع ہوتاہے۔ بے وقت بے موقع بغیر اطلاع و اشارے کے، اچانک اس کے بدن میں ایک لہر سی اٹھی جیسے روح کی طنابیں کھینچی جارہی ہیں اور بدن رہائی چاہتاہو۔ لیکن ابھی رہائی کا وقت نہیں ہوا تھا کہ یہ سزاکی گھڑی تھی اس گھڑی اس نے مجھے پکار لیکن آواز حلق سے بمشکل ...