اپنے بدن کا خوف

واقعات اور یادیں
چھوٹی چھوٹی معمولی باتیں
حواس کو روندنے لگتی ہیں
دماغ کی بے شمار لچھیاں
کھینچنے اور الجھنے لگتی ہیں
اور شریانوں میں لہو پارہ بن کر چبھنے لگتا ہے