آؤ مری سہیلی
کس بات کا ہے غصہ
کچھ تو بتاؤ قصہ
بیٹھی ہو کیوں اکیلی
آؤ مری سہیلی
بکھرے یہ بال کیوں ہیں
آنکھیں بھی لال کیوں ہیں
کیوں ہو بنی پہیلی
آؤ مری سہیلی
ٹافی تمہیں کھلاؤں
جھولا تمہیں جھلاؤں
چلنا مری حویلی
آؤ مری سہیلی
اب ہنس بھی دو ذرا سا
لائے ہیں میرے پیارے
گڑیا نئی نویلی
آؤ مری سہیلی