کمرا جماعت میں اساتذہ سے سرزد ہونے والی 31 غلطیاں

کمرا جماعت میں کون سی ایسی 31 غلطیاں جو بعض اساتذہ سے سرزد ہوتی ہیں۔۔۔ان غلطیوں کا طلبہ کی تربیت پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟؟؟

اساتذہ کرام ان کو ایک مرتبہ ضرور پڑھیں

       درس وتدریس سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں اور استاد سے بہتر کسی کا مرتبہ نہیں ہے، لیکن ضروری ہے کہ استاد مخلص ہو، باعمل ہو، بااخلاق اور باکردار ہو، معصوم تو نہیں لیکن غلطیوں اور گناہوں سے دور رہنے والا ہو، اس لیے کہ اگر استاد میں خامی اور غلطی ہوگی تو بچوں کی تربیت پر اس کا بڑا گہرا اثر پڑے گا، آئیے آج دیکھتے ہیں کہ بعض اساتذہ سے کیا کیا غلطیاں سرزد ہوتی ہیں-
1) بغیر مطالعہ کے پڑھانا-
2) کلاس میں لیٹ جانا، اور وقت سے پہلے نکل آنا-
3) تعلیم اور تدریس چھوڑ کر کلاس میں موبائل استعمال کرنا، مطالعہ کرنا، اخبار چاٹنا، سونا، مضمون لکھنا وغیرہ-
4) طلبہ کے سوالات کا جواب نہ دینا، یا سوال کرنے پر ناراض ہونا-
5) انصاف نہ کرنا، کسی طالب کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا-
6) طلبہ کی حاضری نہ لینا-
7) امتحان کے سوالات بہت مشکل بنانا-
8) مارنے میں اعتدال نہ برتنا، جانوروں کی طرح پیٹنا-
9) اسباق صحیح سے نہ سننا-
10) طلبہ کو گالی دینا-
11) غريب، یتیم کمزور سمجھ کر ظلم ڈھانا، کسی کو حقیر سمجھنا-
12) نام بگاڑنا-
13) کلاس روم میں داخل ہوتے وقت سلام نہ کرنا الٹا بچوں کو بطور استقبال کھڑے کرانا-
14) امتحان کا پیپر بتا دینا-
15) کورس اور نصاب مکمل نہ کرنا-
16) طلبہ سے مشکل کام کرانا-
17) مدرسے کے اصول و ضوابط کی پابندی نہ کرنا-
18) مدرسے سے غائب رہنا،
19) بچوں میں برائی دیکھنے کے باوجود خاموش رہنا-
20) جس فن میں مہارت نہ ہو پھر بھی زبردستی تدریس کے لیے اس کتاب کو طلب کرنا-
21) بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ نہ دینا اور باہر ٹیوشن خوب پڑھانا-
22) اچانک بیچ سال میں موٹی تنخواہ کے واسطے مستعفی ہوجانا-
23) نمازوں میں سستی کرنا-
24) طلبہ پر اپنا رعب جمانا، طلبہ کے سامنے ہمیشہ اپنی بڑائی بیان کرنا-
25) مدرسے کے خادموں اور عاملوں کے ساتھ بدسلوکی کرنا-
26) اپنی گھنٹی ختم ہو جانے کے باوجود بھی کلاس سے نہ نکلنا اور دوسرے کا وقت چاٹ جانا-
27) امتحان ہال میں ہنگامہ کرنا، شور مچانا، چیخنا چلانا-
28) صفائی کا خیال نہ رکھنا، گندے خراب کپڑے پہن کر کلاس میں پڑھانے آنا-
29) بچوں سے محبت کرنے میں غلو کرنا-
30) ناجائز طریقے سے بچوں سے پیسے کھانا-
31) بچوں کے سامنے منشیات کا استعمال کرنا-

       یہ چھوٹی بڑی کچھ غلطیاں ہیں جو عام طور پر مدارس کے اساتذہ سے سرزد ہوتی ہیں، اساتذہ کو چاہیے کہ ان غلطیوں سے اور تمام غلطیوں سے بچیں، اساتذہ مثالی بنیں، طلبہ کے لیے آئیڈیل اور نمونہ بنیں، خوش اخلاق بنیں، اس لیے کہ طلبہ اپنے اساتذہ کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتے ہیں اور اپنے اساتذہ کی نقالی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کے گناہ سے بچائے اور ہم سب کو معاف فرمائے اور اساتذہ کی خدمات کو قبول فرمائے آمین-

متعلقہ عنوانات