عوامی جمہوریہ چین: یوم آزادی مبارک

یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کی تاریخ کا اہم سنگ میل دن ہے ۔ 1949 میں آج کے دن عظیم چینی رہنما اور عوامی جمہوریہ چین کے بانی  محترم ماوزے تنگ کے کامیاب لانگ مارچ کی بدولت جدید چین کرہ ارض پر نمودار ہوا ۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے عظیم چینی قوم کی قابلیت اور انتھک محنت کے باعث آج ایک سپر پاور کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔ عوامی جمہوریہ چین کے بانی ماؤزے تنگ کے بعد چینی کیمونسٹ پارٹی اور حکمران جماعت کے لیڈرآن کرام نے اپنے ملک چین کو  تعمیر و ترقی اور اقوام عالم میں سوپر پاور کی حیثیت سے لا کھڑا کیا ۔

چو این لائی ، ڈینگ ژیاؤ پھینگ، جنگ زیامن ، ہوجن تاؤ اور موجودہ چینی صدر اور چینی قوم کے عظیم رہنما شی جن پنگ کی قیادت میں آج عوامی جمہوریہ چین اپنے معاشی دفاعی ترقی کی بدولت غربت کا خاتمہ کرکے پوری دنیا میں ون بیلٹ ون روڈ کے پروگرام کا آغاز کر کے پوری دنیا کو اپنے سحر میں لے چکا ہے ۔ اپنے آپ کو سپر پاور سمجھنے والے ممالک اب جدید چین سے خائف ہیں ۔ عظیم چینی قوم آج اپنا 73واں یوم آزادی منا رہی ہے ۔ آج کے دن کی مناسبت سے میں اپنے تمام چینی بھائیوں ، حکومتی عہدیداران  کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر  پاکستان کی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ 

پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے آزادی کے بعد سب سے پہلے چین کو تسلیم کیا ۔ پاکستان اور چین کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی پاک چین دوستی دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے ۔ یہ دوستی لوہے سے زیادہ مضبوط ، پہاڑوں سے زیادہ بلند ، سمندر سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔ پاکستان اور چین کی یہ دوستی تا قیامت قائم و دائم رہے گی ۔اور دونوں ملکوں کی عوام اور حکومتیں آنے والے وقتوں میں بھی اس دوستی کو مزید پروان چڑھائیں گے ۔ جس طرح چین نے پاکستان کے ہر موقف کی حمایت کی ہے اسی طرح پاکستان بھی ایک چین کی پالیسی کو مقدم رکھتا ہے ۔ ہماری نیک خواہشات اور دعائیں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ 
 پوری چینی قوم کو 73واں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

پاک چین دوستی زندہ باد ۔

 

متعلقہ عنوانات