برسات کی خشک شام

سنہرے سبز پتے
سرمئی نیلا سا نارنجی بہ مائل سرخ رنگ آسماں
خوشبو ہوا میں بھیگی سوندھی سی
ابھی سورج ڈھلا ہی ہے
خنک کمرے کی ساری کھڑکیوں کو بند کر کے
جھانکنا شیشوں کے اندر سے
خوش آگیں مشغلہ ہے