وہ نہیں آئے امجد نجمی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں چھٹ گئی ظلمت کٹ گئی رات پھٹ گئی پو گم ہوئے تارے کھو گیا شبنم دھل گئے باغ کھل گئیں کلیاں ہنس دئیے پھول اڑ گئے پنچھی جاگ اٹھی خلق ہو گئی صبح چڑھ گیا سورج بڑھ گئے سائے وہ نہیں آئے وہ نہیں آئے