وہ حور کو چاہا کہ پری کو چاہا

وہ حور کو چاہا کہ پری کو چاہا
چاہا اسے ہم نے جس کسی کو چاہا
سو رنگ سے تھی دل میں تمنا اس کی
جب اس کو نہ چاہا تو اسی کو چاہا