تو ہے چارہ ساز میرا مدثر ابرار عابی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بن ترے ہے کون ایسا جو دلوں کا حال جانے کوئی یاں ایسا نہیں جو بن کہے فریاد سن لے بن بتائے حال جانے سو یہی ہے مجھ پہ لازم جز ترے ہرگز کسی کو میں نہ چارہ ساز مانوں اپنا سب کچھ تجھ کو جانوں