تمہارے حسن سے روشن سحر کو دیکھتے ہیں

تمہارے حسن سے روشن سحر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے شمس و قمر کو دیکھتے ہیں


تمہارے حسن سے ہم ہر بشر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے ہم ایشور کو دیکھتے ہیں


تمہارے حسن سے چمکی ہے شاد میری زمین
سو اہل عرش جھکے پاک سر کو دیکھتے ہیں


تمہارے حسن سے سونے کے ہو گئے ہیں حروف
تو شاعروں میں بھی افراط زر کو دیکھتے ہیں


تمہارے حسن سے قانون کالعدم ہیں تمام
سو منصفین تمہاری نظر کو دیکھتے ہیں