ترے فراق میں زہراب غم پیے جاؤں

ترے فراق میں زہراب غم پیے جاؤں
ہزار موت کے صدمے سہوں جیے جاؤں
بغیر دوست کے جینا گناہ ہے لیکن
جو تو کہے تو میں یہ بھی گناہ کیے جاؤں