تیرا نام

نارس
لیتا ہوں میں کیا
تیرا نام
صبح صبح یا شام
تیرے آگے جوڑے
ہاتھ
موڑے پاؤں
بستہ لب
تو سنتا ہے
میں جپتا ہوں جو
دانے
آٹھوں پہر
ساتوں دن
تیرے آگے
بے وجود
نارس لیتا ہوں میں کیا
تیرا نام