طوائف سے رشتہ

اخبار ’’وطن ‘‘ کے ایڈیٹر مولوی انشاء اللہ خاں علامہ کے ہاں اکثر حاضر ہوتے تھے ۔ ان دنوں علامہ انار کلی بازار میں رہتے تھے اور وہیں طوائفیں آباد تھیں ۔ میونسپل کمیٹی نے ان کے لئے دوسری جگہ تجویز کی ۔ چنانچہ انہیں وہاں سے اٹھا دیا گیا ۔ اس زمانے میں مولوی انشاء اللہ خاں کئی مرتبہ علامہ سے ملنے گئے لیکن ہر مرتبہ یہی ہوا کہ علامہ باہر گئے ہوئے ہیں ۔ اتفاق سے ایک دن گھر پر مل گئے ، مولوی صاحب نے مزاحاً کہا:
’’ڈاکٹر صاحب ! جب سے طوائفیں انارکلی سے اٹھوادی گئی ہیں ، آپ کا دل بھی یہاں نہیں لگتا۔‘‘
علامہ نے جواب دیا۔’’مولوی صاحب کیا کیا جائے ، وہ بھی تو’’وطن‘‘ کی بہنیں ہیں۔‘‘