تنہائی شکیل جاذب 07 ستمبر 2020 شیئر کریں یاد کی کرنیں پریاں بن کر اپنی باہوں میں لپٹا کر تیرا چاند سا سندر مکھڑا سوچوں کے بے نور کھنڈر میں در آتی ہیں اور میں سوچ کے تپتے تھل میں تیرے ساتھ گزاری شامیں ایک اک کر کے گنتا ہوں جب میں تنہا ہوتا ہوں