کتاب

کتاب بینی اور انسان

  • ڈاکٹر ساجد خاکوانی
کتاب بینی اور انسان

گزشتہ چار سوسالوں سے سیکولر مغربی تہذیب انسانوں کی گردنوں پر مسلط ہے اور انسانوں کا جم غفیر رفتہ رفتہ کتاب سے دور ہٹتاچلارہاہے،خاص طورپر سائنس کی ایجادات نے عام انسان کو کتاب سے دور سے دور تر کر دیاہے ۔

مزید پڑھیے

ڈیجیٹل کتابیں: کتابوں سے عشق کی یہ آخری صدی نہیں ہے

  • سہیل افضل/محمد کامران خالد

ڈیجیٹل انقلاب نے انسانیت کو سہولت کے ساتھ ساتھ علم و دانش کے راستے بھی وسیع کردیے ہیں۔۔۔انٹرنیٹ کی دنیا میں کیا کچھ ہے۔۔۔کیا یہ صدی واقعی کتابوں سے دوری کی صدی ہے یا کتابوں سے محبت میں اضافہ ہوا ہے؟ طلبہ اور اساتذہ انٹرنیٹ سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔۔علم کا خزانہ آپ کا انتظار کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

درِ دل پر دستک دیتا، شہرِ اقبال کے ایک شاعر کا تذکرہ

  • نعمت اللہ ارشد گھمن

شہرِ اقبال یعنی سیالکوٹ دنیا بھر میں کھیل اور ادب کے میدان میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس سرزمین میں اردو ادب کے عظیم ادبا اور شعرا نے آنکھ کھولی۔ محمود حیدر پیرزادہ کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہے۔۔۔کیاآپ جانتے ہیں کہ ان کی شاعری کن موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔۔۔ان کی انفرادیت کیا ہے۔۔۔ان کی تازہ شعری کتاب "شورشِ آب" کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

مزید پڑھیے

کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے

  • سعید عباس سعید

کیا زمانے تھے جب حُسن کے معیارات اور عشق کے معاملات کے بیان کے لئے بھی شاعر کتاب کے استعارے کا سہارا لیتے تھے۔کبھی خوبصورت چہرے کو کتابی چہرہ کہہ دیا تو کبھی محبوب کو غزل کی کتاب سے تشبیہ دے دی ۔

مزید پڑھیے

سائنس کا مستقبل:سو سال بعد سائنس کی ہوشربا ترقی کا احوال بتاتی کتاب

  • محمد کامران خالد

یہ کتاب اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس میں کسی قسم کے تخیلاتی اور سائنس فکشن تصورات کی بجائے ، ٹھوس سائنسی قوانین کے تحت، مستقبل کا منظر نامہ تخلیق کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مستند سائنسدانوں کی آراء اور تحقیقی اداروں کی ٹھوس سائنسی ریسرچ کو بنیاد بنا کر ، اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے کہ آئندہ 100 سال میں سائنسی ترقی کس مقام تک جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

کیا ہم سب جغرافیے کے قیدی ہیں؟ٹم مارشل کی کتاب پر خوب صورت تبصرہ

  • فرقان احمد

پیوٹن جب نیٹو کے یوکرین کی طرف بڑھتے قدم دیکھتے ہیں تو کیوں سیخ پا ہونے لگتے ہیں، کیوں چین تبت اور سنک یانگ کو ہر قیمت پر اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے، امریکہ نے دو سمندروں بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان کیسے خود کو ناقابل تسخیر بنا لیا ہے، یورپ کے ممالک آپس میں اکٹھے کیسے ہیں، افریقہ کے خطے کی مشکلات کیا ہیں، مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سرحدوں نے کیا تنازعات جنم دیے ہیں، برصغیر پاک و ہند کے دونوں بڑے ممالک کےلیے کیا جغرافیائی مجبوریاں ہیں اور جنوبی امریکہ کا خطہ کیا عجائبات سمیٹے بیٹھاہے

مزید پڑھیے