اومیکرون

کورونا پھر سر اٹھانے لگا :چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن

  • محمد کامران خالد
چین میں کورونا وائرس کا پھیلنا دنیا کے لیے خطرہ ہے

کورونا وائرس تین برس سے پوری دنیا کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیوں کو تقریباً ختم کردیا گیا ہے اور زندگی اپنے معمول پر واپس آچکی ہے۔ لیکن پاکستان اور چین سمیت کئی ممالک میں کورونا کے نئے ویری اینٹ اورعالمی آمدورفت کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا کورونا کا خطرہ ٹل گیا ہے یا نہیں۔چین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کیوں لگایا گیا ہے؟اب تک دنیا میں کتنے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے؟کیا ہمیں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے آج بھی احتیاط کی ضرورت ہے؟

مزید پڑھیے

کیا اومی کرون کا تیز ترین پھیلاؤ کورونا وبا کے خاتمے کا سفر ثابت ہوسکتا ہے؟

  • محمد عامر شہزاد

او می کرون کے بارے میں جہاں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ اب تک سب سے تیزی سے پھیلنے والا کرونا ویرینٹ ہے، وہیں بہت سے وائرولوجسٹ یعنی وائرس پر کام کرنے والے ماہرین اور ڈاکٹرز اس حوالے سے پرامید ہیں کہ اومی کرون سے ہونے والی اموات کی انتہائی کم شرح یہ ظاہر کررہی ہے کہ اب کورونا وبا اپنا اختتام کے طور پر ہے۔

مزید پڑھیے

کرونا ویکسینز   کی سپلائی میں رکاوٹیں : مغربی ممالک کی نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت

  • فاطمہ حسن
اومیکرون

یہ یورپ و برطانیہ جیسے ممالک ہیں جو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ویکسینیشنز کی ہر جگہ پر تیاری کا راستہ روک رہے ہیں۔ انہیں اپنے کردار پر خود ہی غور کرنا ہوگا۔ وگرنہ کوئی بھی اس وبا کی نئی نئی اقسام کو ابھرنے سے نہیں روک پائے گا۔ اور جب یہ اقسام ابھریں گی تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ ممالک متاثر نہ ہوں۔ آپ نے احمد فراز کا وہ شعر تو سنا ہی ہو گا۔ مَیں آج زد پہ اگر ہُوں تو خوش گمان نہ ہو ؛ چراغ سب کے بجھیں گے ، ہَوا کسی کی نہیں

مزید پڑھیے