ایس ڈی برمن کی یاد میں

مشہور موسیقار ،  موسیقی کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ایک گھرانے میں جنم لینے والے ایس ڈی برمن  (سچن دیو برمن)کی آج برسی ہے ۔

 

سچن دیو برمن کی موسیقی کی وجہ سے کئی فلمیں کامیاب ہوئیں اور کئی فنکار شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ۔دیو آنند کے ساتھ ان کی جوڑی کافی کامیاب تھی۔ دیو آنند اپنی ہوم پروڈکشن نوکیتن میں فلمیں بناتے تھے اورایس ڈی  برمن  ہی ان کی فلموں میں موسیقی دیتے تھے۔ ساٹھ کی دہائی کی فلمیں ،  بمبئی کا بابو، تین دیویاں، تیرے گھر کے سامنے، گائیڈ، جیول تھیف (ہیروں کا چور)۔ 1970 کی دہائی میں فلم چپکے چپکے، ملی، شرمیلی، ابھیمان  کے نغمے بھی سچن دیو برمن  نے ہی دیے۔ اس دوران ان کے ہونہار بیٹے راہول دیو برمن نے بھی ان کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ فلم آرادھنا میں دونوں نے مل کر کام کیا تھا۔ ان کی موسیقی کے دامن میں دوام پانے  والے  چند مشہور زمانہ نغمے درج ذیل  ہیں۔

 ایس ڈی برمن کے چند خوبصورت گانے۔

 

جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا

   گلو کار: ہیمنت کمار

فلم: پیاسا

 

 

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

گلو کار: محمد رفیع

فلم : پیاسا

 

 

پیا  تو سے نیناں لاگے رے

گلوکارہ: لتا

فلم : گائیڈ

 

 

جلتے ہیں جس کے لئے

تیری آنکھوں کے دیے

گلوکار: طلعت محمود

فلم : سُجاتا

 

 

رنگیلا رے

فلم: پریم پجاری

گلوکارہ: لتامنگیشکر

 

 

چاند پھر نکلا۔مگر تم نہ آئے"

فلم۔ پئینگ گیسٹ  (Paying Guest )

گلوکارہ، لتا منگیشکر

 

 

ہونٹوں میں ایسی بات میں دبا کے چلی آئی

فلم۔ جیول تھیف (Jewel Thief)

گلوکارہ۔ لتامنگیشکر

 

 

لوٹے کوئی من کا نگر بن کے میرا ساتھی

فلم: ابھیمان

گلوکاران: منہر  ادہاس ، لتا منگیشکر

 

 

تیری بِندیا رے

فلم: ابھیمان

گلوکاران:  محمد رفیع ،  لتا منگیشکر

 

 

 کھویا کھویا چاند ، کھلا آسمان

گلوکار: محمد رفیع

فلم : کالا بازار

 

 

گاتا رہے میرا دل

 گلوکاران:   لتا منگیشکر ، کشور کمار

  فلم : گائیڈ

 

 

 

 روپ تیرا مستانہ

فلم: آرادھنا

گلوکار: کشور کمار

 

یکم اکتوبر انیس سو  چھے کو پیدا ہونے والے سچن دیو برمن ، 31 اکتوبر انیس سو پچھتر کو وفات پا گئے۔

بطور  ایک پلے بیک سنگر ، سچن دیو  برمن نے 27 گیت گائے ، جن میں سے13  بنگلہ زبان اور 14  گیت ہندی / اردو زبان میں تھے۔