رخصت ابھی ظلمتوں کا ڈیرا کر دوں

رخصت ابھی ظلمتوں کا ڈیرا کر دوں
ناپید جہاں سے اندھیرا کر دوں
سورج کے نکلنے میں تو ہے دیر ابھی
پیمانہ اٹھا دو تو سویرا کر دوں