راحتوں کا مری پتا ہے علی
راحتوں کا مری پتا ہے علی
مشکلوں کا مری کشا ہے علی
ساتھ میرا سبھی نے چھوڑ دیا
کون میرا ترے سوا ہے علی
چاند تارے بھی اس کا نام جپے
ذرے ذرے میں یوں بسا ہے علی
علم کا راستہ جو پوچھا گیا
تری جانب چلی حناؔ ہے علی