رات کا منظر نامہ-۲
آسمان سے رات نہیں برس رہی ہے،مگر دورتک پھیلے ہوئے پہاڑی سلسلوں کے پیچھے صدیوں کا تھکا سورج غروب ہوچکا ہے۔ دور افق میں شفق کی لالی سیاہی مائل ہورہی ہے،تاہم آکاش کے نیلے پن پر دھّبوں کی صورت فی الحال اس طرح نہیں بکھری ہے جیسے قصاب خانے کے فرش پر منجمد خون کے دھّبے پھیلے ہوئے ہوتے ...