قومی زبان

آسیب

شروع میں تو کتنا عرصہ ہمیں یقین ہی نہ آیا کہ یہ جو دن رات کی دوڑ دھوپ کے باوجود ہماری پوری نہیں پڑتی اور آئے روز بیماری، لڑائی جھگڑے اور چھوٹے موٹے حادثات کی صورت، کوئی نہ کوئی آفت ہمیں گھیرے رکھتی ہے، اس کی اصل وجہ کیا ہے۔ ہم یہی سمجھتے رہے کہ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے۔ بلکہ امی ابا ...

مزید پڑھیے

باگھ بگھیلی رات

مولوی صاحب پڑھے لکھے اور عقلمند آدمی تھے۔ نہایت ہوشیاری سے اس مشکل سے نکل گئے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے حلال ضرور کی تھی مگر مجھے نہیں معلوم کس کی تھی۔ سجاول موچی مجھے بلا کر لے گیا تھا، اسی نے کھال بھی اتاری تھی اسے ہی پتہ ہوگا۔‘‘ حکم ہوا، ’’سجاول موچی کو حاضر کیا ...

مزید پڑھیے

دوپہر اور جگنو

اس کی بیوی اسے جگاتی ہے تو وہ ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھتا ہے۔ ’’کیا ہوا؟۔۔۔۔ خیر تو ہے؟‘‘ ’’چھ بج رہے ہیں اب اٹھ جائیے۔‘‘ ’’اوہ میں سمجھا۔۔۔۔ پھر کوئی بری خبر!‘‘ ’’وہ دھڑکتے ہوئے دل پر ہاتھ رکھ لیتا ہے۔ پھر کہتا ہے‘‘ ’’روز کہتا ہوں نیک بخت۔۔۔۔ مجھے اس طرح نہ جگایا ...

مزید پڑھیے

الہام

دوپہر کے کھانے میں جب اتنا کم وقت رہ گیا کہ گاؤں سے کوئی سندیسہ شہر نہ پہنچ سکے تو چودھری رمضان نے اپنے گھر کے کشادہ صحن میں کھڑے ہو کر منادی کرنے کے سے انداز میں اطلاع دی۔ ’’فوجی آ رہے ہیں۔‘‘ ’’کب؟‘‘ ’’آج۔‘‘ ’’آج؟‘‘ ’’ہاں دوپہر کو۔۔۔ کھانے کی تیاری ...

مزید پڑھیے

ماس اور مٹی

سب سے پہلے حمد اس رب کی جس کی قدرتوں کا کچھ شمار نہیں۔ اس نے لاکھوں کروڑوں دنیائیں، کہکشائیں اور چاند سورج پیدا کئے۔ اس نے دس لاکھ میل قطر کا سورج بنایا اور اسے کائنات میں ایک نقطے کی حیثیت بخشی۔ اس نے اربوں کھربوں ایسے ستارے بنائے جن میں سے بعض کی روشنی ہم تک لاکھوں کروڑوں ...

مزید پڑھیے

دیمک کا گھروندہ

اور چونکہ ویرانہ جنگل اور تاریکی سانپوں کے مسکن ہوتے ہیں اس لئے لوگ شہروں سے بھاگ کر جنگلوں اور ویرانوں کی طرف رخ نہیں کریں گے۔ بلکہ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو جائیں گے انسانی نسل کے لئے جب بھی کوئی خطرہ در پیش ہوا دھرتی نے ہمیشہ اسے آغوش میں پناہ دی ہے۔ انسان خوف زدہ چوہوں کی ...

مزید پڑھیے

بند مٹھی میں جگنو

جب پڑوس میں عورتوں کی لڑائی شروع ہوئی وہ گھر میں اکیلی تھی۔ وہ شہر سے اپنے ساتھ کوئی کتاب یا رسالہ نہیں لائی تھی۔ وہ کتابوں اور رسالوں سے اکتا گئی تھی۔ لیکن وہ شریف کی آٹھویں جماعت کی پھٹی پرانی کتابوں کو صبح سے کئی بار جھاڑ پونچھ چکی تھی۔ شریف اور ببلو صبح سے شریفاں کو لینے چچا ...

مزید پڑھیے

بچھڑے ہوئے ہاتھ

وہ جب سے اپنے جسم سے بچھڑا ہے دولخت ہو گیا ہے اور اگرچہ وہ پوری طرح صحت مند ہو چکا ہے لیکن اسے لگتا ہے جیسے اس کا دھڑ پتھر ہو گیا ہو یا جسم سے الگ ہو کر اس کی روح ہوا میں تیرتی پھرتی ہو اور حالانکہ اس قبر پر جہاں اس کا گردن کے بغیر جسم دفن ہے اس کے نام کا کتبہ نہیں لگا ہوا ہے لیکن اسے ...

مزید پڑھیے

دیوار گریہ

گاؤں کے سر کردہ لوگوں کے وفد سے میں نے اتوار تک کی مہلت مانگی اور وعدہ کیا کہ میں گاؤں آ کر اسے سمجھاؤں گا ہو سکتا ہے وہ میری بات مان جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اتوار تک آپ کا انتظار کریں گے، ہمیں آپ کا بہت لحاظ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ آپ کی بات ضرور مان جائے گی۔ کیونکہ وہ صرف آپ ...

مزید پڑھیے

چاہ در چاہ

وہ دونوں سیاحت کی خاطر اسلام آباد سے بیجنگ جا رہے تھے۔ رات کا وقت تھا۔ اس کا ساتھی علی اور تقریباً سبھی مسافر سو رہے تھے صرف وہ اکیلا جاگ رہا تھا۔ وہ پوری دنیا گھوم چکا تھا مگر اسے ہوائی سفر میں، خواہ و ہ کتنا ہی طویل کیوں نہ ہوتا نیند نہیں آتی تھی۔ اس کی وجہ محض ہوائی جہاز کے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6034 سے 6203