قومی زبان

ہم نہیں ملتے نہیں ملتے ہیں ہم شام کے بعد

ہم نہیں ملتے نہیں ملتے ہیں ہم شام کے بعد پھر بھی آ جاتے ہیں کچھ اہل کرم شام کے بعد دن وہ ظالم ہے کہ ڈھاتا ہے ستم شام کے بعد بڑھتا جاتا ہے مرا کوہ الم شام کے بعد جانے لگ جاتے ہیں سب سوئے حرم شام کے بعد اور وہاں پھر سے وہی جھوٹی قسم شام کے بعد اپنی یادوں سے غم شام کی چھٹی رکھیں ہونے ...

مزید پڑھیے

دھوپ میں بارش

کل رات نہ جانے کیوں کیسے ایک عجیب سی خواہش ہونے لگی وہ شہر جو ہم سے چھوٹا ہے اسی شہر کی خواہش ہونے لگی وہ شہر جو ہم سے چھوٹا ہے اب اس کا نظارہ کیسا ہے کس سے پوچھوں کیسے پوچھوں ہر جان سے پیارا کیسا ہے کیا اب بھی ہمارے ہمجولی بے کار پڑے ہیں گاؤں میں کیا اب بھی بیڑیاں لٹکی ہیں ان دوڑنے ...

مزید پڑھیے

گھر کی جھلک

جھلک تو دیکھو ہمارے گھر کی یہاں ہیں نانی یہاں ہیں تائی ہمارے ماں باپ اور چچا ہیں یہاں ہیں بہنیں یہاں ہیں بھائی ہمارا گھر ہے حسین گلشن خوشی کی کلیاں کھلی ہوئی ہیں وفا کی خوشبو بسی ہوئی ہے ہوئی نہ ہوگی یہاں لڑائی ہمارے ابو کی دیکھو عظمت ہر ایک کرتا ہے ان کی عزت نظر میں ان کی ہیں سب ...

مزید پڑھیے

بچپن کا وہ زمانہ

آتا ہے یاد مجھ کو بچپن کا وہ زمانہ رہتا تھا ساتھ میرے خوشیوں کا جب خزانہ ہر روز گھر میں ملتے عمدہ لذیذ کھانے بے محنت و مشقت حاصل تھا آب و دانہ بچوں کے ساتھ رہنا خوشیوں کے گیت گانا دل میں نہ تھی کدورت تھا سب سے دوستانہ مہندی کے پتے لانا اور پیس کر لگانا پھر سرخ ہاتھ اپنے ہر ایک کو ...

مزید پڑھیے

ای میل

یوں ہی ای میل سے آ جاتے ہیں سادہ سے خطوط سادگی اتنی کہ خوشبو نہ وے رنگ لئے ہاں وہی رنگ جو تیرے لب و رخسار کا ہے اب تو کاغذ پہ کوئی نقش ابھرتا ہی نہیں ہاں وہی نقش تیرے مہندی لگے ہاتھوں کا اب کسی حرف سے آتی نہیں خوشبو تیری کیسے الفاظ ہیں یہ جو تیری سانسوں کی مہک بن سمیٹے ہوئے چپ چاپ ...

مزید پڑھیے

ماتھے کا جھومر

شہنائی بجاتا ہوا اک ننھا سا مچھر پہنچا کسی میدان میں نالے سے نکل کر میدان میں کچھ دیر بھٹکتا رہا مچھر کچھ کام نہیں تھا تو مٹکتا رہا مچھر موصوف نے اک بیل کو بیٹھا ہوا پایا تب دل میں سواری کا ذرا شوق سمایا آرام سے وہ بیٹھ گیا سینگ کے اوپر پھر اپنے خیالات میں گم ہو گیا مچھر دو گھنٹے ...

مزید پڑھیے

سیاروں کی محفل

زمین مری نظروں میں اے مریخ تیرا درجہ اعلیٰ ہے بلندی پر تو رہتا ہے تری قسمت بھی بالا ہے مریخ بلندی اور پستی کا کبھی دھوکا نہیں کھائیں زمیں اوپر دکھائی دے اگر مریخ پر آئیں زمین تجھے مانا ہے دیوتا جنگ کا نادان لوگوں نے تباہی کا دیا الزام تجھ کو روم والوں نے تجھے بھارت کے دانشور سدا ...

مزید پڑھیے

کہاں تھے شب ادھر دیکھو حیا کیوں ہے نگاہوں میں

کہاں تھے شب ادھر دیکھو حیا کیوں ہے نگاہوں میں اگر منظور ہے رکھ لو مجھے جھوٹے گواہوں میں موحد وہ ہوں گر میں سر وحدت کان میں کہہ دوں مؤذن بت کدہ میں ہوں برہمن خانقاہوں میں نظر مجھ سے چرا کر منہ چھپا کر کہتے جاتے ہیں کہ یہ چوری بھی لکھی جائے گی تیرے گناہوں میں سیہ کاری مری بن جائے ...

مزید پڑھیے

تری بد گمانیوں کا ہے عجیب سا تسلسل

تری بد گمانیوں کا ہے عجیب سا تسلسل تجھے اب بھی یوں لگے ہے کہ میں زار زار رویا مرے دل کی رہ گزر پہ ہیں انا کے سرخ شعلے تری ذات بھی انہی میں ہی جھلس گئی ہے گویا ہے نشان تیرا باقی نہیں روح پہ ذرا بھی ابھی جسم کا کوئی بھی نہیں داغ میں نے دھویا

مزید پڑھیے
صفحہ 5787 سے 6203