قومی زبان

آزادی

وہ دن تھا بڑا ہی تاریخی جب ہم کو ملی تھی آزادی اس جنگ میں شامل تھے کتنے آزادؔ جواہرؔ اور گاندھی پندرہ یہ اگست جو آ پہنچا مغرب سے نجات ہم نے پائی ٹوٹیں زنجیر غلامی کی کتنی یہ مبارک ساعت تھی اس دن کو منائیں خوشیوں سے اور سہ رنگے کو لہرائیں ان ویروں کو ہم یاد کریں جن کی محنت بر آئی ...

مزید پڑھیے

جشن جمہوریت

جشن جمہوریت اب منائیں دیپ یوں ہم خوشی کے جلائیں آئی چھبیس پھر جنوری حوصلوں میں ہوئی تازگی رفتہ رفتہ ہم آگے بڑھیں پھر ترقی کا سامان کریں کارخانے مشین اسلحہ ہر مشین ہم بنائیں ذرا کام سے ہم کو رغبت بھی ہو دیش کی یوں حفاظت بھی ہو سارے دھرموں کا سمان ہو بھارتی جو ہو یک جان ہو نغمے ...

مزید پڑھیے

بچپن

بادشاہی ہے ہمارا بچپن جا کے آتا نہیں پیارا بچپن اک نئی ہستی کی تعمیر ہوئی جب بزرگوں نے سنوارا بچپن ایک دن بنتا ہے کوشش سے قمر ہوتا ہے پہلے ستارا بچپن پیارا پیارا سا نہایت معصوم ہے ہر اک آنکھ کا تارا بچپن ہے ہر اک فکر سے غم سے آزاد ہو ہمارا کہ تمہارا بچپن اس کو بے کار کہا جاتا ...

مزید پڑھیے

گاندھی جی

راہبر دیش بھگتی کا وہ شاہ تھا اک لنگوٹی کا وہ پیار کے وہ لٹاتا تھا پھول تھا اہنسا اسی کا اصول نرمی سے زندگی تنگ کی اس نے انگریزوں سے جنگ کی حوصلے ہو گئے ان کے پست آن پہنچی جو پندرہ اگست دل ہر اک شاد ہو ہی گیا دیش آزاد ہو ہی گیا دوستی کا سبق دے گیا مر کے جاوید وہ ہو گیا پھر کریں یاد اس ...

مزید پڑھیے

جواہر لعل نہرو

جان ہندوستان تھا نہرو جیسے اس کی زباں میں تھا جادو وہ وجاہت وہ شان تھی اس میں واقعی آن بان تھی اس میں امن عالم کا وہ پیامی تھا الغرض دوستی کا حامی تھا ہند کے آسماں کا تارا تھا ہم کو اس نے بہت سنوارا تھا روح پرور رخ و جمال اس کا روشنی ارتقا خیال اس کا لمس گل سے رہا معطر بھی لعل بھی وہ ...

مزید پڑھیے

ہمارا بھارت

پیارا دیش ہمارا بھارت سارے جگ سے نیارا بھارت کوہ ہمالہ اس کا درباں دودھ کی ہرجا بہتی ندیاں مست فضا میں امرت برسے پیاری دھرتی سونا اگلے سب موسم ہیں پاون اس میں سردی گرمی ساون اس میں اوڑھے ہمالہ برف کی چادر اس کے چرن دھوتا ہے ساگر پگ پگ پر یوں جیت ہے اس کی پیار محبت ریت ہے اس کی ہندی ...

مزید پڑھیے

سال مہینہ اور دن

آنکھ جھپکتے ایک سیکنڈ ایک منٹ میں ساٹھ سیکنڈ ساٹھ منٹ کا اک گھنٹہ اک دن میں چوبیس گھنٹہ سات دنوں کا اک ہفتہ ایک ماہ ہے تیس دن کا بارہ مہینے کا اک سال ۳۶۵ دن کا اک سال جنوری میں دن ہیں اکتیس فروری میں ہیں اٹھائیس چار سے سن تقسیم جو پورا فروری اس میں انتیس دن کا مارچ اکتیس اپریل ...

مزید پڑھیے

چاند سے اپنی یاری تھی

چاند سے اپنی یاری تھی ظلمت بھی اجیالی تھی چیخ تھی دل کے گنبد میں ہونٹوں پر خاموشی تھی ایک انوکھا انوبھو تھا گھڑی ملن کی نیاری تھی ٹوٹی کشتی پتھر ریت سامنے سوکھی ندی تھی دن میں تارے دیکھے تھے انہونی بھی ہونی تھی ساحل پر تھی آگ ہی آگ دریا میں طغیانی تھی حد نظر تک صحرا تھا سر ...

مزید پڑھیے

خود سوال آپ ہی جواب ہوں میں

خود سوال آپ ہی جواب ہوں میں زندگی کی کھلی کتاب ہوں میں یوں تو اک جرعۂ شراب ہوں میں گردش وقت کا جواب ہوں میں جستجوئے سکون دل تھی مجھے غرق دریائے اضطراب ہوں میں میری قیمت ہے پیار کے دو بول کتنے سستے میں دستیاب ہوں میں کبھی نغمہ طراز تھا میں بھی آج ٹوٹا ہوا رباب ہوں میں رنج غم ...

مزید پڑھیے

اگلے پڑاؤ پر یوں ہی خیمہ لگاؤ گے

اگلے پڑاؤ پر یوں ہی خیمہ لگاؤ گے جتنی بھی ہے سفر کی تھکن بھول جاؤ گے باہر ہوائے تیز لگائے ہوئے ہے گھات گھر سے جو نکلے اب کہ پلٹ کر نہ آؤ گے ہر شخص اپنے آپ میں مصروف ہے یہاں کس کو فسانۂ دل مضطر سناؤ گے تابندہ خواب دیکھ کر آنکھیں کھلیں گی جب ظلمات کے بغیر یہاں کچھ نہ پاؤ گے اک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5733 سے 6203