قومی زبان

دو بھی کیوں!

میرے دوست کے چار عدد جو بچے ہیں عقل کے یوں تو چاروں ہی کچھ کچے ہیں لیکن بعضی بات ایسی کہہ جاتے ہیں اماں باوا حیرت میں رہ جاتے ہیں اک دن بولے آ کر اپنے ابو سے ہم میں سے دو کون سے والے ہیں اچھے ان کو تو اسکول میں داخل کروا دیں دو کو واپس اللہ کے گھر پہنچا دیں بلکہ چاروں ہی کو واپس کروا ...

مزید پڑھیے

کسمسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

کسمسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی بلبلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک رقاص نے گا گا کے سنائی یہ خبر ناچ گانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس سے اندیشۂ فردا کی جوئیں جھڑتی ہیں سر کھجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس سے تجدید تمنا کی ہوا آتی ہے دم ہلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس کے ...

مزید پڑھیے

میری شکل

خود ہی خنجر بہ دست ہوں ہر دم اور خود ہی لہو لہان بھی ہوں میری مشکل عجیب مشکل ہے میں مہاجر بھی ہوں پٹھان بھی ہوں

مزید پڑھیے

مخمصہ

پہنچ گئے ہیں الیکشن کے پھر دوارے پر تمہی بتاؤ مرے بھائی کس طرف جائیں ادھر میاں ہے ادھر مائی کس طرف جائیں ادھر کنواں ہے ادھر کھائی کس طرف جائیں

مزید پڑھیے

صدائے درویش

صبح تقریر یہاں شام کو تقریر وہاں چیختے چیختے لیڈر کا گلا بیٹھ گیا ہر گلی کوچے میں دن رات لگاتا ہے صدا جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا

مزید پڑھیے

دو دو مزے

وہ کلوز اپ تو کسی بھی انکلوژر میں نہ تھا اپنے ٹی وی پر جو ہم ہو کر مگن دیکھا کئے پھر یہاں حاصل تھا گویا بے ٹکٹ دو دو مزے گاہ انگلش گاہ پنجابی میں رن دیکھا کیے

مزید پڑھیے

میں ٹیوٹر تھا

میں ٹیوٹر تھا میں گھر گھر پڑھاتا پھرتا تھا مدرسی کی بندریا نچاتا پھرتا تھا کہیں میں صوفے پہ بیٹھا کہیں چٹائی پر کہیں ٹکایا گیا کھری چارپائی پر کہیں سے نکلا کسی لعل کی پٹائی پر کسی عزیز نے ٹرخا دیا مٹھائی پر میں ٹیوٹر تھا میں گھر گھر پڑھاتا پھرتا تھا مدرسی کی بندریا نچاتا ...

مزید پڑھیے

عجب الجھن ہے جو سمجھا نہیں ہوں

عجب الجھن ہے جو سمجھا نہیں ہوں جہاں ہوتا ہوں میں ہوتا نہیں ہوں حقارت سے مجھے کیوں دیکھتا ہے بتا کیا میں ترے جیسا نہیں ہوں وہ میری بات جب سنتا نہیں ہے جو میرے دل میں ہے کہتا نہیں ہوں تعلق توڑتا ہوں دشمنوں سے کبھی یاروں سے میں لڑتا نہیں ہوں جہاں عزت نہیں ملتی ہے مجھ کو وہاں پر ...

مزید پڑھیے

ہمیں تو انتظاری اور ہی تھی

ہمیں تو انتظاری اور ہی تھی مگر باد بہاری اور ہی تھی سنبھلتا کیا سنبھالے سے تمھارے کہ دل کو بے قراری اور ہی تھی تھی میرے خواب سے باہر بھی دنیا مگر ساری کی ساری اور ہی تھی سبھی کچھ تھا ہمارے دل کے بس میں مگر بے اختیاری اور ہی تھی ہمارا دل کوئی شیشہ نہیں تھا پر اب کے سنگ باری اور ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3766 سے 6203