قومی زبان

سکوں پایا طبیعت نے نہ دل کو ہی قرار آیا

سکوں پایا طبیعت نے نہ دل کو ہی قرار آیا جو آنسو آنکھ میں آیا بڑا بے اعتبار آیا کسی کا بانکپن سارے زمانے میں پکار آیا چمک آنکھوں میں آئی نوک مژگاں پر نکھار آیا مقدر اپنا اپنا ہے گل‌ و شبنم کی وادی میں کوئی ہنستا ہوا آیا تو کوئی اشک بار آیا مجھے کیا واسطہ ہے آپ کے حسن تخیل سے مری ...

مزید پڑھیے

جھوم کے ساغر کون اٹھائے کس کو پڑی میخانے کی

جھوم کے ساغر کون اٹھائے کس کو پڑی میخانے کی ساقی کو بھی ہوش نہیں ہے قسمت ہے پیمانے کی گلشن گلشن یوں پھرتی ہے چاک گریباں پھول کی خوشبو جیسے صبا نے پھیلا دی ہو بات کسی دیوانے کی دیوانے پن کی گھاٹی میں عقل کا سورج ڈوب چلا شہر تخیل پر چھائی ہے شام کسی ویرانے کی سارے سہارے چھوٹ چلے ...

مزید پڑھیے

کی احتیاط دل نے بہت پر کہا گیا

کی احتیاط دل نے بہت پر کہا گیا چھوڑی جو ان کی راہ تو در در کہا گیا ساقی نے میرے نام پہ ساغر پٹک دیا تشنہ لبی کو میرا مقدر کہا گیا ہر چشم التفات کے حسن نگاہ کو آئینۂ خلوص کا جوہر کہا گیا احساس حسن ظرف سے ملتی ہے آبرو پانی کی ایک بوند کو گوہر کہا گیا اے صبح کی کرن یہ خیالات ...

مزید پڑھیے

غم ہائے محبت کا اثر دیکھ رہا ہوں

غم ہائے محبت کا اثر دیکھ رہا ہوں بکھرے ہوئے دامن پہ گہر دیکھ رہا ہوں اے حسن رخ یار جدھر دیکھ رہا ہوں اک حسب تخیل و نظر دیکھ رہا ہوں اک نور کی دنیا ہے مری شوق کی منزل ہر ذرے کو خورشید‌ نظر دیکھ رہا ہوں تم اور ابھی حسن کے پردوں کو اٹھاؤ میں آج حد‌ تاب نظر دیکھ رہا ہوں ہر آہ شرر‌ ...

مزید پڑھیے

سوئے ہوئے ذہنوں میں نادیدہ سویرا ہے

سوئے ہوئے ذہنوں میں نادیدہ سویرا ہے سورج کے بھی اگنے پر ہر سمت اندھیرا ہے افسردہ دلوں میں بھی ارمانوں کا ڈیرا ہے سوکھی ہوئی شاخوں پر چڑیوں کا بسیرا ہے میں صاف طبیعت ہوں کچھ دل میں نہیں رکھتا کیا سوچ کے منہ تم نے آئینے سے پھیرا ہے جائیں تو کدھر جائیں بہکے ہوئے منزل سے دھوپیں ...

مزید پڑھیے

سنبھل کر آہ بھرنا اے اسیر دام تنہائی

سنبھل کر آہ بھرنا اے اسیر دام تنہائی کہیں ہاتھوں سے چھٹ جائے نہ دامان شکیبائی عجب انداز رکھتی ہے ادائے‌ دشت پیمائی کہ خود ہی خار بڑھ کر چومتے ہیں پائے‌ سودائی جو رنگ حسن خاموشی ہے وہ کھوتی ہے گویائی ہوا جب لب کشا غنچہ تو باہر بو نکل آئی ابھی تو بس تصور ہے تمہارے آستانے ...

مزید پڑھیے

سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا

سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا جا تجھے کشمکش دہر سے آزاد کیا وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ جن کو تیری نگہ لطف نے برباد کیا دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا اے میں سو جان سے اس طرز تکلم کے نثار پھر تو فرمائیے کیا آپ نے ارشاد ...

مزید پڑھیے

آؤ کعبے سے اٹھیں سوئے صنم خانہ چلیں

آؤ کعبے سے اٹھیں سوئے صنم خانہ چلیں تابع فقر کہے صولت شاہانہ چلیں کانپ اٹھے بارگہہ سر عفاف ملکوت یوں معاصی کا لنڈھاتے ہوئے پیمانہ چلیں آؤ اے زمزہ سنجان سرا پردۂ گل بہ ہوائے نفس تازۂ جانانہ چلیں گریۂ نیم شب و آہ سحرگاہی کو چنگ و بربط پہ نچاتے ہوئے ترکانہ چلیں تا نہ محسوس ہو ...

مزید پڑھیے

ملا جو موقع تو روک دوں گا جلالؔ روز حساب تیرا

ملا جو موقع تو روک دوں گا جلالؔ روز حساب تیرا پڑھوں گا رحمت کا وہ قصیدہ کہ ہنس پڑے گا عتاب تیرا یہی تو ہیں دو ستون محکم انہیں پہ قائم ہے نظم عالم یہی تو ہے راز خلد و آدم نگاہ میری شباب تیرا صبا تصدق ترے نفس پر چمن ترے پیرہن پہ قرباں نسیم دوشیزگی میں کیسا بسا ہوا ہے شباب ...

مزید پڑھیے

دور اندیش مریضوں کی یہ عادت دیکھی

دور اندیش مریضوں کی یہ عادت دیکھی ہر طرف دیکھ لیا جب تری صورت دیکھی آئے اور اک نگۂ خاص سے پھر دیکھ گئے جبکہ آتے ہوئے بیمار میں طاقت دیکھی قوتیں ضبط کی ہر چند سنبھالے تھیں مجھے پھر بھی ڈرتے ہوئے میں نے تری صورت دیکھی محفل حشر میں یہ کون ہے میر مجلس یہ تو ہم نے کوئی دیکھی ہوئی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3460 سے 6203