قومی زبان

بیمار محبت کی دوا ہے کہ نہیں ہے

بیمار محبت کی دوا ہے کہ نہیں ہے میرے کسی پہلو میں قضا ہے کہ نہیں ہے سنتا ہوں اک آہٹ سی برابر شب وعدہ جانے ترے قدموں کی صدا ہے کہ نہیں ہے سچ ہے کہ محبت میں ہمیں موت نے مارا کچھ اس میں تمہاری بھی خطا ہے کہ نہیں ہے مت دیکھ کہ پھرتا ہوں ترے ہجر میں زندہ یہ پوچھ کہ جینے میں مزہ ہے کہ ...

مزید پڑھیے

جب ہمیں مسجد جانا پڑا ہے

جب ہمیں مسجد جانا پڑا ہے راہ میں اک مے خانہ پڑا ہے جائیے اب کیوں جانب صحرا شہر تو خود ویرانہ پڑا ہے ہم نہ پئیں گے بھیک کی ساقی لے یہ ترا پیمانہ پڑا ہے حرج نہ ہو تو دیکھتے چلئے راہ میں اک دیوانہ پڑا ہے ختم ہوئی سب رات کی محفل ایک پر پروانہ پڑا ہے

مزید پڑھیے

تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہے

تیرا چہرہ کتنا سہانا لگتا ہے تیرے آگے چاند پرانا لگتا ہے ترچھے ترچھے تیر نظر کے لگتے ہیں سیدھا سیدھا دل پہ نشانا لگتا ہے آگ کا کیا ہے پل دو پل میں لگتی ہے بجھتے بجھتے ایک زمانا لگتا ہے پاؤں نا باندھا پنچھی کا پر باندھا آج کا بچہ کتنا سیانا لگتا ہے سچ تو یہ ہے پھول کا دل بھی ...

مزید پڑھیے

تن تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سے

تن تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سے حسینوں سے رقیبوں سے غموں سے غم گساروں سے انہیں میں چھین کر لایا ہوں کتنے دعوے داروں سے شفق سے چاندنی راتوں سے پھولوں سے ستاروں سے سنے کوئی تو اب بھی روشنی آواز دیتی ہے پہاڑوں سے گپھاؤں سے بیابانوں سے غاروں سے ہمارے داغ دل زخم جگر کچھ ملتے ...

مزید پڑھیے

گردش ارض و سماوات نے جینے نہ دیا

گردش ارض و سماوات نے جینے نہ دیا کٹ گیا دن تو ہمیں رات نے جینے نہ دیا کچھ محبت کو نہ تھا چین سے رکھنا منظور اور کچھ ان کی عنایات نے جینے نہ دیا حادثہ ہے کہ ترے سر پہ نہ الزام آیا واقعہ ہے کہ تری ذات نے جینے نہ دیا کیفؔ کے بھولنے والے کو خبر ہو کہ اسے صدمہ ترک ملاقات نے جینے نہ ...

مزید پڑھیے

فلک کی چیز زمیں پر اتار لائی گئی

فلک کی چیز زمیں پر اتار لائی گئی یہ عشق کیا تھا کہ جس میں انا گنوائی گئی ہزار جنموں کا بندھن کہا تھا اس نے جسے یہ دوستی تو فقط دو قدم نبھائی گئی ترے لبوں سے چھلکتی رہی شراب مگر ہم ایسے تشنہ لبوں کو نہیں پلائی گئی نہ خوش ادا ہی تھی وہ اور نہ دل ربا تھی مگر ہماری ضد تھی سو ضد میں ہی ...

مزید پڑھیے

کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگا

کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگا میرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا دل ناداں نہ دھڑک اے دل ناداں نہ دھڑک کوئی خط لے کے پڑوسی کے گھر آیا ہوگا اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخ گل تو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا دل کی قسمت ہی میں لکھا تھا اندھیرا شاید ورنہ مسجد کا دیا کس نے بجھایا ...

مزید پڑھیے

اعتکاف میں زاہد منہ چھپائے بیٹھا ہے

اعتکاف میں زاہد منہ چھپائے بیٹھا ہے غالباً زمانے سے مات کھائے بیٹھا ہے وائے عاشق ناداں کائنات یہ تیری اک شکستہ شیشے کو دل بنائے بیٹھا ہے طالبان دید ان کے دھوپ دھوپ پھرتے ہیں غیر ان کے کوچے میں سائے سائے بیٹھا ہے اس طرف بھی اے صاحب التفات یک مژگاں اک غریب محفل میں سر جھکائے ...

مزید پڑھیے

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں

ہائے لوگوں کی کرم فرمائیاں تہمتیں بدنامیاں رسوائیاں زندگی شاید اسی کا نام ہے دوریاں مجبوریاں تنہائیاں کیا زمانے میں یوں ہی کٹتی ہے رات کروٹیں بیتابیاں انگڑائیاں کیا یہی ہوتی ہے شام انتظار آہٹیں گھبراہٹیں پرچھائیاں ایک رند مست کی ٹھوکر میں ہیں شاہیاں سلطانیاں ...

مزید پڑھیے

تیرا چہرہ صبح کا تارا لگتا ہے

تیرا چہرہ صبح کا تارا لگتا ہے صبح کا تارا کتنا پیارا لگتا ہے تم سے مل کر املی میٹھی لگتی ہے تم سے بچھڑ کر شہد بھی کھارا لگتا ہے رات ہمارے ساتھ تو جاگا کرتا ہے چاند بتا تو کون ہمارا لگتا ہے کس کو خبر یہ کتنی قیامت ڈھاتا ہے یہ لڑکا جو اتنا بیچارہ لگتا ہے تتلی چمن میں پھول سے لپٹی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 3422 سے 6203