قومی زبان

جب سے وہ کہہ کے گئے ہیں کہ ابھی آتے ہیں

جب سے وہ کہہ کے گئے ہیں کہ ابھی آتے ہیں کوئی آتا ہے سمجھتا ہوں وہی آتے ہیں برگ و بار آتے ہیں شاخوں میں گل و غنچہ بھی وہ جب آتے ہیں چمن میں تو سبھی آتے ہیں اپنی قسمت کا ستارہ تو نہیں گردش میں نہ خبر آتی ہے ان کی نہ وہی آتے ہیں عشق صادق نے جھکایا سر حسن مغرور جن کو دعویٰ تھا نہ آنے ...

مزید پڑھیے

وہ جو بچھڑے موت یاد آنے لگی

وہ جو بچھڑے موت یاد آنے لگی زندگی تنہا تھی گھبرانے لگی جب وہ میرے حال پر ہنسنے لگے مجھ کو دنیا پر ہنسی آنے لگی گھر سے وہ جاتے ہیں گھر کی خیر ہو رونق دیوار و در جانے لگی اتنا جاگے انتظار دوست میں حسرتوں کو نیند سی آنے لگی بے سہارا ہو چلی تھی زندگی وہ تو کہیے ان کی یاد آنے لگی اس ...

مزید پڑھیے

اکثر اس طرح سے بھی رات بسر ہوتی ہے

اکثر اس طرح سے بھی رات بسر ہوتی ہے رات کی رات نظر جانب در ہوتی ہے جس سے دنیائے سکوں زیر و زبر ہوتی ہے وہ ملاقات سر راہ گزر ہوتی ہے ٹھیس لگتی ہے جہاں عشق کی خودداری کو زندگی بڑھ کے وہیں سینہ سپر ہوتی ہے یہ سپیدیٔ سحر ہے کہ ستاروں کا کفن رات دم توڑ رہی ہے کہ سحر ہوتی ہے اپنے دامن ...

مزید پڑھیے

کیا رات کٹی اپنی الجھتے ہوئے جاں سے

کیا رات کٹی اپنی الجھتے ہوئے جاں سے پھر نیند بھی آتی ہے کہاں شور سگاں سے اے عشق گرہ کھول تو اب میری زباں کی کرنی ہے مجھے بات ذرا ہم نفساں سے چپکے سے مرے دل نے کہا کان میں کل شب یوں ہاتھ اٹھاتا ہے کوئی عشق بتاں سے وہ آبلہ پائی کو مری دیکھ کے بولا دیوانے ذرا پھوٹ بھی کچھ اپنی زباں ...

مزید پڑھیے

ذرہ ذرہ کربلا منظر بہ منظر تشنگی

ذرہ ذرہ کربلا منظر بہ منظر تشنگی اپنے حصے میں تو آئی ہے سراسر تشنگی یہ بھی دیکھا ہے سرابوں سے ہوئے سیراب لوگ پانیوں کے ساتھ بھی بہتی ہے اکثر تشنگی ہو گئیں پلکوں سے ہی رخصت وہ موجیں خواب کی ڈیرا ڈالے ہے یہاں آنکھوں کے اندر تشنگی تجھ میں گر بارش سمندر کے برابر ہے تو کیا میرے ...

مزید پڑھیے

فاصلہ یوں تو بس مکاں بھر تھا

فاصلہ یوں تو بس مکاں بھر تھا لیکن اپنا سفر جہاں بھر تھا دھوپ دل میں فقط گماں بھر تھی ابر آنکھوں میں آسماں بھر تھا آنکھ بھر عشق اور بدن بھر چاہ شکر لب بھر گلہ زباں بھر تھا کیا ملا جز سکوت بے پایاں شور سینے میں کارواں بھر تھا مژدۂ وصل تھا بس اک فقرہ خوف اعدا تو داستاں بھر تھا

مزید پڑھیے

تم نین کے دونوں پٹ میرے لیے وا رکھنا

تم نین کے دونوں پٹ میرے لیے وا رکھنا میں جلد ہی لوٹوں گا دروازہ کھلا رکھنا جو کہنا ہو کہہ ڈالو ہو جائے گا جی ہلکا جو بات ہے کہنے کی دل میں اسے کیا رکھنا ہے زندہ دلی دولت سب خرچ نہ کر دینا شاید کبھی کام آئے تھوڑی سی بچا رکھنا ہلکی سی کمی کرنا کل کمرے کی زینت میں تصویر ہٹا دینا ...

مزید پڑھیے

کتنی شرمیلی لجیلی ہے ہوا برسات کی

کتنی شرمیلی لجیلی ہے ہوا برسات کی ملتی ہے ان کی ادا سے ہر ادا برسات کی جانے کس مہیوال سے آتی ہے ملنے کے لیے سوہنی گاتی ہوئی سوندھی ہوا برسات کی اس کے گھر بھی تجھ کو آنا چاہئے تھا اے بہار جس نے سب کے واسطے مانگی دعا برسات کی اب کی بارش میں نہ رہ جائے کسی کے دل میں میل سب کی گگری ...

مزید پڑھیے

یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی

یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی نہیں مجھ سے جب تعلق تو خفا خفا سے کیوں ہیں نہیں جب مری محبت تو یہ کیسی بد گمانی مرا غم رلا چکا ہے تجھے بکھری زلف والے یہ گھٹا بتا رہی ہے کہ برس چکا ہے پانی ترا حسن سو رہا تھا مری چھیڑ نے جگایا وہ نگاہ میں ...

مزید پڑھیے

یہ کریں اور وہ کریں ایسا کریں ویسا کریں

یہ کریں اور وہ کریں ایسا کریں ویسا کریں زندگی دو دن کی ہے دو دن میں ہم کیا کیا کریں دوسروں سے کب تلک ہم پیاس کا شکوہ کریں لاؤ تیشہ ایک دریا دوسرا پیدا کریں حسن خود آئے طواف عشق کرنے کے لیے عشق والے زندگی میں حسن تو پیدا کریں چڑھ کے سولی پر خریدیں گے خریدار آپ کو آپ اپنے حسن کا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2241 سے 6203