قومی زبان

ہولی

کہیں پڑے نہ محبت کی مار ہولی میں ادا سے پریم کرو دل سے پیار ہولی میں گلے میں ڈال دو بانہوں کا ہار ہولی میں اتارو ایک برس کا خمار ہولی میں ملو گلے سے گلے بار بار ہولی میں لگا کے آگ بڑھی آگے رات کی جوگن نئے لباس میں آئی ہے صبح کی مالن نظر نظر ہے کنواری ادا ادا کمسن ہیں رنگ رنگ سے سب ...

مزید پڑھیے

دیوالی اور دیوالی ملن

گھر کی قسمت جگی گھر میں آئے سجن ایسے مہکے بدن جیسے چندن کا بن آج دھرتی پہ ہے سورگ کا بانکپن اپسرائیں نہ کیوں گائیں منگلاچرن زندگی سے ہے حیران یمراج بھی آج ہر دیپ اندھیرے پہ ہے خندہ زن ان کے قدموں سے پھول اور پھلواریاں آگمن ان کا مدھوماس کا آگمن اس کو سب کچھ ملا جس کو وہ مل گئے وہ ...

مزید پڑھیے

پیارا ہندوستان

جس کا ہے سب کو گیان یہی ہے سارے جہاں کی جان یہی ہے جس سے ہے اپنی آن یہی ہے میرا نواس استھان یہی ہے پیارا ہندوستان یہی ہے ہنستا پربت ہنس مکھ جھرنا پاؤں پسارے گنگا جمنا گودی کھولے دھرتی ماتا میرا نواس استھان یہی ہے پیارا ہندوستان یہی ہے ایک تو اونچا سب سے ہمالہ اس پر میرے دیش کا ...

مزید پڑھیے

پریم چندؔ ایک تھا ایک سے اک جہاں بن گیا

مفلسی تھی تو اس میں بھی اک شان تھی کچھ نہ تھا کچھ نہ ہونے پہ بھی آن تھی چوٹ کھاتی گئی چوٹ کرتی گئی زندگی کس قدر مردہ میدان تھی جو بظاہر شکستہ سا اک ساز تھا وہ کروڑوں دکھے دل کی آواز تھا راہ میں گرتے پڑتے سنبھلتے ہوئے سامراجی کے تیور بدلتے ہوئے آ گئے زندگی کے نئے موڑ پر موت کے راستے ...

مزید پڑھیے

آہ گاندھی

ترے ماتم میں شامل ہیں زمین و آسماں والے اہنسا کے پجاری سوگ میں ہیں دو جہاں والے ترا ارمان پورا ہوگا اے امن و اماں والے ترے جھنڈے کے نیچے آئیں گے سارے جہاں والے مرے بوڑھے بہادر اس بڑھاپے میں جواں مردی نشاں گولی کے سینے پر ہیں گولی کے نشاں والے نشاں ہیں گولیوں کے یا کھلے ہیں پھول ...

مزید پڑھیے

دیوالی

گھٹ گیا اندھیرے کا آج دم اکیلے میں ہر نظر ٹہلتی ہے روشنی کے میلے میں آج ڈھونڈھنے پر بھی مل سکی نہ تاریکی موت کھو گئی شاید زندگی کے ریلے میں اس طرح سے ہنستی ہیں آج دیپ مالائیں شوخیاں کریں جیسے ساتھ مل کے بالائیں ہر گلی نئی دلہن ہر سڑک حسینہ ہے ہر دیہات انگوٹھی ہے ہر نگر نگینہ ہے پڑ ...

مزید پڑھیے

طوفاں سے تھپیڑوں کے سہارے نکل آئے

طوفاں سے تھپیڑوں کے سہارے نکل آئے ڈوبے تھے بری طرح سے بارے نکل آئے پتھر پہ پڑی چوٹ شرارے نکل آئے بے درد بھی ہمدرد ہمارے نکل آئے اب تک کوئی تسکین کی صورت نہیں نکلی دن ڈھل گیا شام آ گئی تارے نکل آئے ان کو کسی حالت میں نہ بخشے گا کنارا اوروں کو ڈبو کر جو کنارے نکل آئے دیکھے تو ...

مزید پڑھیے

بد گمانی کو بڑھا کر تم نے یہ کیا کر دیا

بد گمانی کو بڑھا کر تم نے یہ کیا کر دیا خود بھی تنہا ہو گئے مجھ کو بھی تنہا کر دیا زندہ رکھنے کے لیے رکھا ہے اچھا سلسلہ اک مٹایا دوسرا ارمان پیدا کر دیا آپ سمجھانے بھی آئے قبلہ و کعبہ تو کب عشق نے جب بے نیاز دین و دنیا کر دیا بندگان دور حاضر کی خدائی دیکھیے جس جگہ جس وقت چاہا حشر ...

مزید پڑھیے

ہوئے مجھ سے جس گھڑی تم جدا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

ہوئے مجھ سے جس گھڑی تم جدا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مری ہر نظر تھی اک التجا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہ تمہارا کہنا کہ جائیں گے اگر آ سکے تو پھر آئیں گے اسے اک زمانہ گزر گیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مری بے قراریاں دیکھ کر مجھے تم نے دی تھیں تسلیاں مرا چہرہ پھر بھی اداس تھا تمہیں ...

مزید پڑھیے

دن ڈھلا جاتا ہے شام آتی ہے گھبراتا ہوں میں

دن ڈھلا جاتا ہے شام آتی ہے گھبراتا ہوں میں ڈوبتا جاتا ہے سورج ڈوبتا جاتا ہوں میں اک ٹھکانہ تھا جہاں بہلا لیا کرتا تھا دل آج اس محفل کو بھی زیر و زبر پاتا ہوں میں آ گئی ہے یاد آج اپنے دل مرحوم کی ساری دنیا سوگ میں ڈوبی ہوئی پاتا ہوں میں میری گزری زندگی آواز دیتی ہے مجھے اے مغنی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2239 سے 6203