پنجابی ٹاکرے والے دلدار

نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی آج 27 ویں برسی ہے

نامور کمپیئر، کالم نگار ، مصنف اور انگریزی ادبیات کے استاد دلدار پرویز بھٹی کی 25 ویں برسی  گزشتہ اکتوبر کی 30 تاریخ کو  منائی گئی ۔  بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور ان کی منفرد  پہچان بنا۔

انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز بطوراستاد کیا  جب وہ  ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں بطور لیکچرار تعینات ہوئے۔

دلدار پرویز بھٹی اپنی حاضر جوابی میں بھی بے مثال تھے، تہذیب و ادب کے دائرے میں رہ کر طنز و مزاح اور برجستہ و چست جملوں کی مدد سے  لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے فن سے وہ بخوبی آشنا تھے۔ انہیں بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور حاصل تھا، پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور "ٹاکرا" نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

اس کے علاوہ "میلہ"، "یادش بخیر"،" جواں فکر " اور "پنجند" جیسے مقبول عام پروگرام بھی دلدار پرویز بھٹی نے  کامیابی سے پیش کیے۔ وہ پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ دلدار پرویز بھٹی نے تین کتابیں  بھی تحریر کیں جن کے نام دلداریاں،  آمنا سامنا اور دلبر دلبر ہیں۔

30 اکتوبر 1994ء کو امریکا میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کے دوران دماغ کی شریان پھٹنے سے دلدار پرویز بھٹی اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

دلدار پرویز بھٹی نے کچھ پنجابی شاعری بھی تخلیق کر رکھی تھی ، جو ان کی جواں موت کے سبب مرتب نہ ہو سکی۔